سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ذات السلاسل کی لڑائی میں لشکر کا سردار بنا کر بھیجا پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ سے۔“ میں نے کہا کہ مردوں میں سے؟ فرمایا:“ اس کے والد سے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔“ میں نے کہا پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر عمر بن خطاب سے۔“ اور اسی طرح کئی آدمیوں کے نام لیے۔