سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان لوگ امامت اور خلافت میں مسلمان قریش کے تابع ہیں جیسے (عرب کے) کافر (کفر کے دور میں بھی) قریش کے تابع ہیں اور آدمیوں کا حال کانوں کی طرح ہے، جو لوگ جاہلیت کے دور میں بھی اچھے اور شریف تھے وہی اسلام کے دور میں بھی اچھے اور شریف ہیں بشرطیکہ دین کا علم حاصل کریں۔ تم بہت اچھا آدمی اس کو پاؤ گے جو سب سے زیادہ حکومت اور سرداری کو برا سمجھتا ہو، یہاں تک کہ اس میں گرفتار ہو جائے۔“