مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
89. جہاد سے لوٹتے وقت کیا کہنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 1316
Save to word مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم عسفان سے لوٹتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے بٹھا لیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا پیر پھسل گیا تو آپ دونوں گر پڑے۔ پس سیدنا ابوطلحہ (رضی اللہ عنہ) جلدی سے (اپنے اونٹ پر سے) کود پڑے اور انھوں نے کہا یا رسول اللہ! اللہ آپ پر مجھے فدا کرے (کہیں آپ کو چوٹ تو نہیں آئی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عورت کی خبر لو۔ پس سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ پر کپڑا ڈال لیا اور صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور ان پر چادر ڈال دی اور سواری کو درست کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا سوار ہوئے اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیا تھا، اس کے بعد جب ہم مدینے کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم لوٹ رہے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو توبہ کر کے، عبادت گزار ہو کر اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر یہی فرماتے رہے، یہاں تک کہ مدینہ پہنچ گئے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.