مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
71. اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ دیا جائے۔
حدیث نمبر: 1294
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو جب یہ خبر پہنچی کہ امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو آگ میں جلا دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ اگر میں (خلیفہ) ہوتا تو ہرگز انھیں نہ جلاتا۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ کرو۔ اور بیشک میں انھیں قتل کر دیتا جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص اپنا دین بدل دے اسے قتل کر دو۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.