سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے۔“ چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ ”کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں کو اس حدیث سے اعراض کرنے والا پاتا ہوں؟ قسم اللہ کی! میں یہ حدیث تمہارے سامنے ضرور بیان کروں گا۔“