الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اوقات نماز کے بیان میں
The Book of The Times of As-Salat (The Prayers) and Its Superiority
17. بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ الْغُرُوبِ:
17. باب: جو شخص عصر کی ایک رکعت سورج ڈوبنے سے پہلے پہلے پڑھ سکا تو اس کی نماز ادا ہو گئی۔
(17) Chapter. Whoever got (or was able to offer) only one Raka of the Asr prayer before sunset.
حدیث نمبر: 558
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو كريب، قال: حدثنا ابو اسامة، عن بريد، عن ابي بردة، عن ابي موسى، عن النبي صلى الله عليه وسلم" مثل المسلمين، واليهود، والنصارى كمثل رجل استاجر قوما يعملون له عملا إلى الليل فعملوا إلى نصف النهار، فقالوا: لا حاجة لنا إلى اجرك فاستاجر آخرين، فقال: اكملوا بقية يومكم ولكم الذي شرطت فعملوا حتى إذا كان حين صلاة العصر، قالوا: لك ما عملنا، فاستاجر قوما فعملوا بقية يومهم حتى غابت الشمس واستكملوا اجر الفريقين".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مَثَلُ الْمُسْلِمِينَ، وَالْيَهود، والنَّصَارَى كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ قَوْمًا يَعْمَلُونَ لَهُ عَمَلًا إِلَى اللَّيْلِ فَعَمِلُوا إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ، فَقَالُوا: لَا حَاجَةَ لَنَا إِلَى أَجْرِكَ فَاسْتَأْجَرَ آخَرِينَ، فَقَالَ: أَكْمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ وَلَكُمُ الَّذِي شَرَطْتُ فَعَمِلُوا حَتَّى إِذَا كَانَ حِينَ صَلَاةِ الْعَصْرِ، قَالُوا: لَكَ مَا عَمِلْنَا، فَاسْتَأْجَرَ قَوْمًا فَعَمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ وَاسْتَكْمَلُوا أَجْرَ الْفَرِيقَيْنِ".
ہم سے ابوکریب محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے برید بن عبداللہ کے واسطہ سے بیان کیا، انہوں نے ابوبردہ عامر بن عبداللہ سے، انہوں نے اپنے باپ ابوموسیٰ اشعری عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں اور یہود و نصاری کی مثال ایک ایسے شخص کی سی ہے کہ جس نے کچھ لوگوں سے مزدوری پر رات تک کام کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے آدھے دن کام کیا۔ پھر جواب دے دیا کہ ہمیں تمہاری اجرت کی ضرورت نہیں، (یہ یہود تھے) پھر اس شخص نے دوسرے مزدور بلائے اور ان سے کہا کہ دن کا جو حصہ باقی بچ گیا ہے (یعنی آدھا دن) اسی کو پورا کر دو۔ شرط کے مطابق مزدوری تمہیں ملے گی۔ انہوں نے بھی کام شروع کیا لیکن عصر تک وہ بھی جواب دے بیٹھے۔ (یہ نصاریٰ تھے) پس اس تیسرے گروہ نے (جو اہل اسلام ہیں) پہلے دو گروہوں کے کام کی پوری مزدوری لے لی۔

Narrated Abu Musa: The Prophet said, "The example of Muslims, Jews and Christians is like the example of a man who employed laborers to work for him from morning till night. They worked till midday and they said, 'We are not in need of your reward.' SO the man employed another batch and said to them, 'Complete the rest of the day and yours will be the wages I had fixed (for the first batch). They worked Up till the time of the `Asr prayer and said, 'Whatever we have done is for you.' He employed another batch. They worked for the rest of the day till sunset, and they received the wages of the two former batches."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 10, Number 533


   صحيح البخاري2271عبد الله بن قيسمثل المسلمين واليهود والنصارى كمثل رجل استأجر قوما يعملون له عملا يوما إلى الليل على أجر معلوم فعملوا له إلى نصف النهار فقالوا لا حاجة لنا إلى أجرك الذي شرطت لنا وما عملنا باطل قال لهم لا تفعلوا أكملوا بقية عملكم وخذوا أجركم كاملا فأبوا وتركوا واستأجر أجي
   صحيح البخاري558عبد الله بن قيسمثل المسلمين واليهود والنصارى كمثل رجل استأجر قوما يعملون له عملا إلى الليل فعملوا إلى نصف النهار فقالوا لا حاجة لنا إلى أجرك فاستأجر آخرين قال أكملوا بقية يومكم ولكم الذي شرطت فعملوا حتى إذا كان حين صلاة العصر قالوا لك ما عملنا فاستأجر قوما فعملوا بقية ي
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 558 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:558  
حدیث حاشیہ:
(1)
گزشتہ احادیث کی طرح اس حدیث میں بھی امام بخاری ؒ کا مقصود نماز عصر کا آخری وقت بتانا ہے، چنانچہ حدیث سے پتا چلتا ہے کہ کام کی مدت غروب آفتاب ہے اور عصر سے مغرب تک کے وقت کو ایک وقت قرار دیا گیا ہے، نیز اس وقت کا کام نماز عصر ہی ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ نماز عصر کا وقت غروب آفتاب تک ہے۔
پھر اس حدیث میں جو مثال پیش کی گئی ہے، اس میں پہلے گروہ سے مراد اہل تورات، یعنی یہودی ہیں جنھیں موسوی شریعت کی پیروی کا حکم دیا گیا تھا، پھر جب حضرت عیسیٰ ؑ تشریف لائے تو ان کے پیچھے چلنے کا حکم دیا گیا، چنانچہ وہ اس سے بھاگ گئے۔
دوسرا گروہ اہل انجیل، یعنی عیسائیوں کا ہے جو عیسیٰ ؑ پر ایمان لائے اور اس وقت کی شریعت پر عمل پیرا رہے، لیکن جب رسول اللہ ﷺ کی بعثت ہوئی تو انھیں آپ پر ایمان لانے کا حکم ہوا، انھوں نے اس بات سے انکار کردیا۔
تیرے گروہ سے مراد ہم مسلمان ہیں جو رسول اللہ ﷺ پر ایمان لائے اور قیامت تک آپ کی لائی ہوئی شریعت پر عمل پیرا رہنے کےلیے تیار ہوئے۔
واضح رہے کہ ابن عمر اور ابو موسیٰ اشعری ؓ کی احادیث میں دو الگ الگ واقعات بیان ہوئے ہیں۔
ان میں اتنی بات تو مشترک ہے کہ تین تین فریق ہیں اور ہرفریق سے معاملہ الگ الگ ہے، لیکن ان میں حسب ذیل فرق ہے:
٭ پہلی روایت میں مدت اجارہ کی صراحت نہیں جبکہ دوسری رویت میں رات تک کی تصریح ہے۔
٭پہلی روایت میں ہے کہ پہلے دونوں گروہ کام کرتے کرتے عاجز ہوگئے اور انھیں ایک ایک قیراط دیا گیا جبکہ دوسری روایت میں ہے کہ انھوں نے اجرت لینے سے صاف انکار کردیا۔
٭پہلی روایت میں یہودونصاریٰ کے ان لوگوں کا حال بیان ہوا ہے جو اپنے دور میں دین پر قائم رہے اور اس پر عمل کیا لیکن اس کے منسوخ ہونے سے پہلے فوت ہو گئے اور دوسری حدیث میں ان لوگوں کا حال بیان ہوا ہے جو دین میں تحریف کرنے کے مرتکب ہوئے اور اس سے بے زاری کا اظہارکیا۔
والله أعلم.
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 558   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2271  
2271. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: مسلمانوں، یہود اور نصاریٰ کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے کچھ لوگوں کو کام پر لگایا کہ وہ دن سے رات تک کام کریں انھیں طے شدہ مزدوری دی جائے گی، انھوں نے آدھا دن اس کا کام کیا پھر بولے کہ جو مزدوری آپ نے ٹھہرائی تھی وہ ہمیں نہیں چاہیے اور جو کچھ ہم نے کیا وہ سب باطل اور ضائع ہے۔ اس شخص نے ان سے کہا: ایسا نہ کرو بلکہ اپنا کام پورا کرواور اپنی مزدوری پوری لو۔ وہ نہ مانے اور کام چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کے بعد اس شخص نے دوسرے مزدور رکھے اور ان سے کہا: بقیہ کام باقی دن میں پورا کرو اور تمھیں وہی مزدوری ملے گی جو میں نے پہلے لوگوں سے طے کی تھی۔ انھوں نے کام کیا۔ جب عصر کا وقت ہوا تو انھوں نے کہاکہ اب تک ہم نے جو کام کیا ہے وہ باطل اورضائع ٹھہرا اور وہ مزدوری جس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2271]
حدیث حاشیہ:
یہ بظاہر حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی حدیث کے خلاف ہے۔
جس میں یہ ذکر ہے کہ اس نے صبح سے لے کر دوپہر تک کے لیے مزدور لگائے تھے۔
اور یہ درحقیقت دو الگ الگ قصے ہیں۔
لہٰذا باہمی طور پر دونوں حدیثوں میں کوئی تخالف نہیں ہے۔
ان احادیث میں یہود و نصاریٰ اور اہل اسلام کی ایک تمثیل ذکر کی گئی ہے کہ یہود و نصاریٰ نے اپنی شرعی ذمہ داریو ں کو پورے طور پر ادا نہیں کیا۔
بلکہ وہ وقت سے پہلے ہی اپنا کام چھوڑ کر بھاگ نکلے مگر مسلمانوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا اور اس کا نتیجہ ہے کہ قرآن مجید آج تک لفظ بہ لفظ موجود ہے اور جب تک اللہ چاہے گا موجود رہے گا۔
جس میں ایک شوشے کی بھی رد و بدل نہیں ہوئی اور قرآن مجید کے ساتھ اسوہ رسالت بھی پورے طور پر محفوظ ہے۔
اس طور پر کہ انبیاءسابقہ میں ایسی مثال ملنی ناممکن ہے کہ ان کی زندگی اور ان کی ہدایات کو بایں طور پر محفوظ رکھا گیا ہو۔
حدیث مذکور کے آخری الفاظ سے بعضوں نے نکالا کہ اس امت کی بقا ہزار برس سے زیادہ رہے گی اور الحمد للہ یہ امر اب پورا ہو رہا ہے کہ امت محمدیہ پر چودھویں صدی پوری ہونے والی ہے اور مسلمان دنیا میں آج بھی کروڑہا کی تعداد میں موجود ہیں۔
اس دنیا کی عمر کتنی ہے یا یہ کہ امت مسلمہ کتنی عمر لے کر آئی ہے، شریعت اسلامیہ نے ان باتوں کو علم الٰہی پر موقوف رکھا ہے۔
اتنا ضرور بتلایا گیا ہے کہ امت مسلمہ سے قبل جو بھی انسانی دور گزر چکا ہے وہ مدت کے لحاظ سے ایسا ہے جیسا کہ فجر سے عصر تک کا وقت ہے۔
اور امت مسلمہ کا دور ایسے وقت میں شروع ہورہا ہے گویا اب عصر سے دن کا باقی حصہ شروع ہورہاہے۔
اس لیے اس امت کو آخری امت اور اس دین کو آخری دین اور قرآن مجید کو آخری کتاب اور سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کو آخری نبی و خاتم الرسل کہا گیا ہے۔
اب علم الٰہی میں دنیا کی عمر کا جتنا حصہ باقی رہ گیا ہے آخر تک یہی دین آسمانی رہے گا۔
یہی شریعت آسمانی رہے گی اوراس کے خلاف جو بھی مدعی ہو وہ خواہ اسلام کا ہی دعوے دار کیوں نہ ہو وہ کذاب، مکار، دجال سمجھا جائے گا۔
جیسا کہ ایسے دجاجلہ کی بکثرت مثالیں موجود ہیں۔
نظر ثانی میں یہ نوٹ حرم نبوی کے نزدیک مدینہ المنورہ میں حوالہ قلم کیا گیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2271   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2271  
2271. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: مسلمانوں، یہود اور نصاریٰ کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے کچھ لوگوں کو کام پر لگایا کہ وہ دن سے رات تک کام کریں انھیں طے شدہ مزدوری دی جائے گی، انھوں نے آدھا دن اس کا کام کیا پھر بولے کہ جو مزدوری آپ نے ٹھہرائی تھی وہ ہمیں نہیں چاہیے اور جو کچھ ہم نے کیا وہ سب باطل اور ضائع ہے۔ اس شخص نے ان سے کہا: ایسا نہ کرو بلکہ اپنا کام پورا کرواور اپنی مزدوری پوری لو۔ وہ نہ مانے اور کام چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کے بعد اس شخص نے دوسرے مزدور رکھے اور ان سے کہا: بقیہ کام باقی دن میں پورا کرو اور تمھیں وہی مزدوری ملے گی جو میں نے پہلے لوگوں سے طے کی تھی۔ انھوں نے کام کیا۔ جب عصر کا وقت ہوا تو انھوں نے کہاکہ اب تک ہم نے جو کام کیا ہے وہ باطل اورضائع ٹھہرا اور وہ مزدوری جس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2271]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں یہودو نصاریٰ اور اہل اسلام کی ایک تمثیل ذکر کی گئی ہے کہ یہودو نصاریٰ نے وحی الہٰی کا نور پھیلانے میں اپنی شرعی ذمہ داریوں کو پورے طور پر ادا نہیں کیا بلکہ وہ وقت سے پہلے ہی اپنا کام اور مزدوری چھوڑ کر بھاگ نکلے، البتہ اہل اسلام نے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا جس کے نتیجے میں قرآن مجید اور اسوۂ رسول دونوں محفوظ ہیں اور جب تک اللہ چاہے گا وہ دونوں محفوظ رہیں گے۔
(2)
اس تمثیل اور حضرت ابن عمر ؓ کی بیان کردہ حدیث کی مثال میں کچھ فرق ہے۔
دراصل یہ دو الگ الگ واقعات ہیں کیونکہ ابن عمر ؓ کی روایت کے مطابق مالک نے صبح سے دوپہر تک یہودیوں کو اور دوپہر سے عصر تک عیسائیوں کو مزدور رکھا جبکہ مذکورہ حدیث میں ہے کہ مالک نے انھیں دن بھر کے لیے ایک مقررہ اجرت پر کام کرنے کے لیے رکھا، اسی طرح اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودونصاریٰ نے کچھ مزدوری نہیں لی جبکہ حضرت ابن عمر ؓ کی روایت میں ہے کہ انھوں نے ایک، ایک قیراط پر کام کیا اور اپنی اپنی مزدوری لے کر چلے گئے۔
(3)
دراصل مزدوری چھوڑنے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جنھوں نے بعد میں آنے والے نبی کے زمانے کو پایا لیکن اسے ماننے سے انکار کردیا اور مزدوری لینے والے وہ لوگ ہیں جو بعد میں آنے والے نبی سے پہلے فوت ہوگئے اور سابقہ شریعت منسوخ ہونے سے پہلے تک زندہ رہے۔
(4)
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ جز وقتی کام کےلیے مزدور رکھا جاسکتا ہے، ضروری نہیں کہ پورے دن کی مزدوری پر کسی کو رکھا جائے۔
ان مثالوں سے غرض یہ ہے کہ اس امت کے اعمال کا ثواب دوسری امتوں کے اعتبار سے زیادہ ہے اور دوسری مثال اس لیے ہے کہ جو لوگ رسول اللہ ﷺ پر ایمان نہیں لائے، ان کے پہلے دین میں کیے ہوئے اعمال بھی بے کار ہیں، انھیں ان کا کچھ ثواب نہیں ملے گا۔
والله أعلم.
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2271   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.