الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
3. بَابُ قَوْلِهِ: {اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ} :
3. باب: آیت کی تفسیر ”آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا رب بڑا ہی مہربان ہے“۔
(3) Chapter. The Statement of Allah: “Read! And your Lord is the Most Generous.” (V.96:3)
حدیث نمبر: 4956
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري. ح وقال الليث، حدثني عقيل، قال محمد: اخبرني عروة،عن عائشة رضي الله عنها: اول ما بدئ به رسول الله صلى الله عليه وسلم الرؤيا الصادقة، جاءه الملك، فقال: اقرا باسم ربك الذي خلق {1} خلق الإنسان من علق {2} اقرا وربك الاكرم {3} الذي علم بالقلم {4} سورة العلق آية 1-4".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ. ح وَقَالَ اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ، جَاءَهُ الْمَلَكُ، فَقَالَ: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ {1} خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ {2} اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ {3} الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {4} سورة العلق آية 1-4".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے (دوسری سند) اور اللیث نے بیان کیا کہ ان سے عقیل نے بیان کیا، ان سے محمد نے بیان کیا، انہیں عروہ نے خبر دی اور انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتداء سچے خوابوں سے کی گئی اور کہا «اقرأ باسم ربك الذي خلق * خلق الإنسان من علق * اقرأ وربك الأكرم * الذي علم بالقلم‏» کہ آپ پڑھئے، اپنے پروردگار کے نام کی مدد سے جس نے سب کو پیدا کیا ہے، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔ آپ پڑھا کیجئے اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے، جس نے قلم کو ذریعہ تعلیم بنایا۔

Narrated `Aisha: The commencement of (the Divine Inspirations to) Allah's Messenger was in the form of true dreams. The Angel came to him and said, "Read! In the Name of your Lord Who has created all exists), has created man from a clot. Read! And your Lord is Most Generous, Who has taught (the writing) by the pen (the first person to write was Prophet Idris. (96.1-4)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 480


   صحيح البخاري4955عائشة بنت عبد اللهأول ما بدئ به رسول الله الرؤيا الصالحة جاءه الملك فقال اقرأ باسم ربك الذي خلق خلق الإنسان من علق اقرأ وربك الأكرم
   صحيح البخاري4956عائشة بنت عبد اللهأول ما بدئ به رسول الله الرؤيا الصادقة جاءه الملك فقال اقرأ باسم ربك الذي خلق خلق الإنسان من علق اقرأ وربك الأكرم الذي علم بالقلم
   صحيح مسلم403عائشة بنت عبد اللهأول ما بدئ به رسول الله من الوحي الرؤيا الصادقة في النوم فكان لا يرى رؤيا إلا جاءت مثل فلق الصبح حبب إليه الخلاء فكان يخلو بغار حراء يتحنث فيه وهو التعبد الليالي أولات العدد قبل أن يرجع إلى أهله ويتزود لذلك ثم يرجع إلى خديجة فيتزود لمثلها حتى فجئه الحق وه
   جامع الترمذي3632عائشة بنت عبد اللهأول ما ابتدئ به رسول الله من النبوة حين أراد الله كرامته ورحمة العباد به أن لا يرى شيئا إلا جاءت مثل فلق الصبح فمكث على ذلك ما شاء الله أن يمكث حبب إليه الخلوة فلم يكن شيء أحب إليه من أن يخلو
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4956 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4956  
حدیث حاشیہ:

اللہ تعالیٰ اکرم اس اعتبار سے ہے کہ اس نے انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی زندگی اوراس کی بقا کے لیے وہ تمام اسباب مہیا کر دیے جو اس کے لیے ضروری تھے پھر اللہ تعالیٰ نے اس اسباب کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی انسان کی فطرت میں رکھ دیا۔
اسی اکرم کا نام لے کر آپ پڑھیں۔

اللہ تعالیٰ انسان کے لیے زندگی کے ہر پہلو کے اعتبار سے اکرم ہے وہ اس اعتبار سے بھی اکرم ہے کہ اس نے انسان کو قلم کے استعمال کا طریقہ سکھایا جس سے علم کی وسیع پیمانے پر اشاعت ہو سکتی ہے اور لکھی ہوئی چیز کسی عالم کی موت کے بعد برقرار رہتی ہے اور نسل در نسل منتقل ہوتی چلی جاتی ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4956   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3632  
´باب`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ پہلی وہ چیز جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتداء ہوئی اور جس وقت اللہ نے اپنے اعزاز سے آپ کو نوازنے اور آپ کے ذریعہ بندوں پر اپنی رحمت و بخشش کا ارادہ کیا وہ یہ تھی کہ آپ جو بھی خواب دیکھتے تھے اس کی تعبیر صبح کے پو پھٹنے کی طرح ظاہر ہو جاتی تھی ۱؎، پھر آپ کا حال ایسا ہی رہا جب تک اللہ نے چاہا، ان دنوں خلوت و تنہائی آپ کو ایسی مرغوب تھی کہ اتنی مرغوب کوئی اور چیز نہ تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3632]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جو خواب بھی آپﷺ دیکھتے وہ بالکل واضح طور پر پورا ہو جاتا تھا،
یہ آپﷺ کی نبوت کی ابتدائی حالت تھی،
پھر کلامی وحی کا سلسلہ ﴿إِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾  سے شروع ہو گیا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3632   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 403  
سیدہ عائشہؓ بیان کرتی ہیں: کہ وحی کا آغاز سب سے پہلے نیند میں سچے خوابوں سے ہوا، رسول اللہ ﷺ جو خواب بھی دیکھتے، اس کی تعبیر روشن صبح کی طرح ہوتی۔ پھر خلوت گزینی آپ کے نزدیک محبوب بنا دی گئی اور آپ غارِ حرا میں تنہائی اختیار کرتے، اور اپنے اہل کی طرف واپسی سے پہلے کئی کئی راتیں وہاں گناہ سے بچتے، یعنی: بندگی کرتے، اور اس کے لیے خورد ونوش کا سامان لے جاتے۔ پھرخدیجہؓ کے پاس واپس آکر اتنی ہی راتوں کے لیے پھر سامانِ خوردونوش لے جاتے، یہاں تک کہ آپ کے پاس... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:403]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
الْوَحْيُ:
وحی کا لغوی معنی ہے:
انتہائی خفیہ یا پوشیدہ طریقے سے خبر دینا،
اور اس کا اطلاق اشارتاً،
کتابت،
مکتوب،
رسالہ اور الہام و القاء پر بھی ہوتا ہے۔
اور شرعی طور پر:
اس کلام کو وحی کہا جاتا ہے جو کسی نبی یا رسول پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہو۔
(2)
الرُّؤْيَا الصَّادِقَة:
سچا خواب۔
جو چیز آپ خواب میں دیکھتے،
وہ ٹھیک اسی طرح بیداری میں سامنے آ جاتی۔
(3)
فَلَق الصُّبْحِ:
سپیدہ سحر،
صبح کی روشنی،
یعنی وہ خواب بالکل واضح ہوتا،
اس میں کسی قسم کا خفا و پوشیدگی نہ ہوتی۔
(4)
حُبِّبَ إِلَيْهِ الْخَلَاءُ:
تنہائی اور خلوت سے محبت پیدا ہو گئی،
تاکہ پورے اطمینان،
فراغت قلبی سے سوچ و بچار کا موقع ملے،
اور مالوفات انسانی سے الگ تھلگ ہو کر دل میں خشوع و خضوع پیدا ہو۔
(5)
يَتَحَنَّثُ:
گناہ سے بچنا،
حنث گناہ کو کہتے ہیں،
اور تحنث،
گناہ سے اجتناب کو،
گویا عبادت انسان کو گناہ سے بچاتی ہے،
اس لیے اس کی تفسیر تعبد (بندگی کرنا)
سے کی گئی ہے۔
(6)
اللَّيَالِيَ أُوْلَاتِ الْعَدَدِ:
اس کام میں کئی راتیں صرف فرماتے،
کبھی کبھی پورا ماہ رمضان،
اسی طرح گزر جاتا۔
(7)
حَتَّى فَجِئَهُ الْحَقُّ:
اچانک آپ کے پاس فرشتہ وحی لے کر آ گیا،
آپ کو اس کی امید یا توقع نہ تھی۔
تقدیر اللہ کے علم کے اعتبار سے تو ہر چیز آسمان و زمین کی تخلیق سے بھی پچاس ہزار سال پہلے،
لوح محفوظ میں لکھ دی گئی ہے،
جس میں نبوت،
ولایت،
سعادت و شقاوت،
نیکی و بدی ہر چیز کا ریکارڈ ہے،
اس اعتبار سے تو آپ کیا،
ہر نبی،
ہر صحابی،
ہر ولی بلکہ ہر انسان کا مقام و مرتبہ پہلے سے متعین ہے،
لیکن ہر چیز کا ظہور اپنے مقررہ وقت پر ہوتا ہے۔
ہر انسان کی پیدائش اور موت کا وقت مقرر ہے،
لیکن اس کا ظہور اپنے اپنے وقت پر ہو گا۔
اسی طرح آپ ﷺ کی نبوت کا وقت مقرر تھا،
لیکن جب آپ کی طرف وحی کی آمد شروع ہوئی،
تو آپ نبی بن گئے،
وحی کی آمد سے پہلے آپ نبی نہیں تھے (اگرچہ تقدیر اور اللہ کے علم میں نبی تھے)
۔
اس لیے یہ کہنا:
کہ آپ ﷺ ولادت کے وقت بلکہ اس وقت نبی تھے کہ جب ابھی آدم علیہ السلام پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،
یہ درست نہیں ہے،
اگر آپ پہلے ہی نبی تھے،
تو پھر اس بحث کی ضرورت کیا ہے،
کہ آپ غار حرا میں عبادت،
کس شریعت کے مطابق کرتے تھے،
نیز جو حالات پہلی وحی کے وقت پیش آئے،
کیا وہ بعد میں بھی پیش آئے؟ جب آپ پہلے سے نبی تھے،
اور آپ کو اس کا علم تھا،
تو پھر یہ صورت حال کیوں پیش آئی۔
(8)
مَا أَنَا بِقَارِئٍ:
میں پڑھا ہوا نہیں ہوں،
اکثر علماء نے (ما)
کو نافیہ قرار دیا ہے،
اور اس کا معنی ہے "مَا أُحْسِنُ الْقِرَاءَةَ"،
میں اچھی طرح نہیں پڑھ سکتا،
اور یہ اس صورت میں ہوتا ہے،
جب کسی کو کوئی لکھی ہوئی چیز دی جائے اور کہا جائے پڑھ۔
یا ویسے ہی اسے کہا جائے پڑھ،
لیکن اگر کوئی انسان،
اس کو لفظ کی شناخت کرا کر کہے:
پڑھ! یا عبارت بول کر کہے:
اس عبارت کو دہرا،
تو وہ پڑھ سکتا ہے،
اس لیے جب فرشتے نے وحی کے الفاظ آپ کے سامنے پڑھے،
تو آپ نے بھی پیچھے پڑھ دئیے۔
بعض علماء نے اس کا معنی استفہامیہ کیا ہے،
جیسا کہ ایک روایت کے الفاظ میں (كَيْفَ أَقْرَاءُ)
میں کیسے پڑھوں (میں تو اپنے طور پر پڑھ نہیں سکتا)
دوسری روایت ہے (مَاذَا أَقْرَاءُ)
میں کیا پڑھوں۔
تمام متقدمین شارحین کی تصریحات کے باوجود،
اور یہ ماننے کے باوجود کہ آپ ﷺ اُمی تھے۔
اگر بالفرض آپ پڑھے لکھے ہوتے تو لوگوں کو آپ کی نبوت میں شک پیدا ہوتا۔
یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ آپ ﷺ نے پڑھنے سے انکار فرمایا،
کہ میں پڑھنے والا نہیں ہوں،
میری عبادت میں خلل پیدا ہوتا ہے،
جب چوتھی بار جبرائیل علیہ السلام نے ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ کہا،
تب آپ کا ذہن اس طرف متوجہ ہوا کہ یہ بھی تو اسی ذات کا نام لے رہا ہے جس کے مشاہدہ اور مطالعہ میں مستغرق ہوں،
سو آپ ﷺ نے پڑھ لیا،
تو کیا جب جبریل علیہ السلام نے پہلی دفعہ دبوچا تھا،
اس سے آپ کی عبادت میں خلل پیدا نہیں ہوا تھا،
اور آپ کے جواب سے آپ کی عبادت متاثر نہیں ہوئی تھی،
اور آپ تو پہلے سے نبی تھے،
تو آپ کو پہلے کیوں پتہ نہ چلا۔
(9)
حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ:
جَُهْدٌ،
جیم پر فتح اور ضمہ دونوں پڑھنا درست ہیں،
معنی ہو گا غایت (انتہا)
اور مشقت،
دال پر اگر زبر ہو تو معنی ہو گا،
جبریل نے اپنی پوری قوت صرف کر دی،
اس نے پوری طاقت سے دبایا تھا،
چونکہ وہ انسانی شکل و صورت میں تھا،
اس لیے اس میں قوت بھی انسانی تھی کوئی انسان،
ملکی قوت و طاقت کو برداشت نہیں کر سکتا،
اور نہ ہی فرشتہ کو مشقت لائق ہوتی ہے۔
اگر دال پر پیش ہو تو معنی ہو گا:
میں نے دباؤ سہنے میں اپنی پوری طاقت نچوڑ دی،
میری طاقت آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔
ممکن ہے پہلی دفعہ:
غط (دباؤ)
دنیا کے خیالات و تفکرات سے رخ پھیرنے کے لیے ہو۔
دوسری دفعہ:
آپ کے خیالات و توجہ کو اپنی طرف مبذول کرنے کے لیے اور تیسری دفعہ:
اپنے سے مانوس کرنے کے لیے کیا ہو۔
(ارشاد الساری: 1/63) (10)
تَرْجُفُ بَوَادِرُهُ:
بَوَادِر،
بَادِرَۃٌ کی جمع ہے،
شانے کے گوشت کو کہتے ہیں،
وہ گھبراہٹ اور اضطراب کی وجہ سے ہل رہا تھا،
(11)
زَمِّلُونِي:
مجھے کپڑے میں لپیٹ دو یا مجھ پر کپڑا ڈال دو۔
(12)
الرَّوْعُ:
گھبراہٹ،
پریشانی۔
(13)
لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي:
فرشتے کے دباؤ اور گھبراہٹ کی بنا پر مجھے اپنی جان کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا،
اس فقرہ کا تعلق غارِ حرا،
میں گزرنے والے حالات سے ہے،
کیونکہ یہ ماضی کا صیغہ ہے،
اور اس واقعہ کی شدت کو بیان کرنا مقصود ہے۔
اگر اس کا معنی حال و استقبال کا لیا جائے جیسا کہ حضرت خدیجہ ؓ کے جواب سے محسوس ہوتا ہے،
تو پھر معنی یہ ہو گا:
کہ مجھے خطرہ ہے کہ میں اس عہدہ اور ذمہ داری کو کما حقہ ادا نہیں کر سکوں گا،
یا اس عظیم ذمہ داری کو اٹھا نہیں سکوں گا۔
تو تب حضرت خدیجہ ؓ نے کہا،
اگر آپ اس ذمہ داری کے اہل نہ ہوتے یا اس کو ادا نہ کر سکتے تو یہ ذمہ داری آپ پر ڈالی ہی نہ جاتی،
آپ جیسی صفات عالیہ اور اخلاق حسنہ کے مالک کو اللہ تعالیٰ رسوا نہیں کرے گا،
جس پر ذمہ داری ڈالی جائے اور وہ اس کو ادا نہ کر سکے،
تو یہ چیز اس کے لیے ذلت و رسوائی کا باعث بنتی ہے،
اس لیے یہ ممکن نہیں کہ آپ اس ذمہ داری کو پورا نہ کر سکیں۔
(14)
تَحْمِلُ الْكَلَّ:
كَلّ،
بوجھ۔
﴿هُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوْلَاهُ﴾ وہ اپنے آقا کے لیے بوجھ ہے۔
یعنی:
آپ کمزوروں،
یتیموں اور بے کسوں کی مدد و اعانت کرتے ہیں،
ان کو نان و نفقہ مہیا کرتے ہیں۔
(15)
تُكْسِبُ الْمَعْدُومَ:
كَسَبَ اور اكْسَبَ کا معنی ہوتا ہے کسی کو کما کر دینا،
معدوم،
اگر محتاج کے معنی میں ہو یعنی فقیر و تنگدست،
تو پھر معنی ہو گا:
فقیر و قلاش کو کما کر دیتے ہیں،
کیونکہ معدوم غیر موجود کو کہتے ہیں اور فقیر و محتاج،
لا شیء معدوم و معدم کے معنی میں آ جاتا ہے،
یا معنی ہو گا کہ آپ نایاب چیزیں دیتے ہیں۔
آپ جیسی تعلیمات اور ہدایات کہیں سے حاصل نہیں ہو سکتیں،
اس صورت میں کَسَبَ ثلاثی مجرد سے ہو گا،
اور اس کو ثلاثی مزید فیہ سے مانیں،
تو مفعول اول محذوف ہو گا اور معدوم کا موصوف بھی محذوف ہو گا۔
تُكْسِبُ غَيْرَكَ الْمَالَ الْمَعْدُوْمَ:
دوسروں کو نایاب مال کما کر دیتے ہیں۔
(16)
نَوَائِبُ الْحَقِّ:
نَوَائِبٌ،
نَائِبَةٌ کی جمع ہے،
حادثہ اور مصیبت کو کہتے ہیں،
کہ اگر کسی کو حق کی بنا پر مصیبت سے دوچار ہونا پڑے،
تو آپ اس کی اعانت کرتے ہیں،
غلط کاموں میں مدد نہیں کرتے۔
(17)
تَنَصَّرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ:
آپ کی بعثت سے پہلے اس نے عیسائیت اختیار کر لی تھی۔
(18)
نَامُوسٌ:
رازداں،
خیر کے رازداں کو ناموس اور شر کے رازداں کو جاسوس کہتے ہیں۔
(19)
الْجَذَعُ:
طاقتور نوجوان۔
(20)
نَصْرًا مُؤَزَّرًا:
مضبوط اور قوی مدد،
بھرپور طور پر ساتھ دینا۔
فوائد ومسائل:
(1)
وحی کی آمد سے پہلے آپ کو اس کے لیے تیار کیا گیا،
آپ کے دل میں یکسوئی اور خلوت گزینی کی محبت پیدا کی گئی،
تاکہ آپ الگ تھلگ ہو کر یکسوئی کےساتھ غور وفکر کے عادی بن جائیں،
اور لوگوں سے میل جول کم ہوجائے،
دل کے اندر صفائی پیدا ہوجائے۔
(2)
سچے خوابوں کے ذریعہ رشد وہدایت کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ طلوع شمس سے پہلے سے سپیدہ سحر نمودار ہوتا ہے۔
(3)
جبرئیل علیہ السلام اچانک وحی لے کر آئے اور ایسا رویہ اختیار کیا کہ آئندہ وحی کا تحمل آسان ہوجائے،
اور کچھ عرصہ کے لیے وحی بند ہوگئی،
تا کہ آپ کے دل میں اس کے حصول کی محبت وشوق بڑھے۔
محبوب چیز ایک دفعہ حاصل ہوجائے،
پھر چھن جائے تو پھر اس کے حصول کا اشتیاق بہت بڑھ جاتا ہے،
اس بنا پر وحی کی بندش کے دور میں آپ غمگین ہوجاتے تھے اورجبریل علیہ السلام سامنے آکر آپ کے غم وحزن کو ہلکا کرتے تھے۔
(4)
حضر ت خدیجہ ؓ نے آپ کی چھ صفات کمال بیان کی ہیں،
جو آپ کی کامیابی وکامرانی کی ضامن تھیں:
(1)
صلہ رحمی۔
(2)
صدق مقال۔
(3)
ضعیفوں اور ناتواں لوگوں کی مدد ونصرت۔
(4)
محتاجوں فقیروں کی اعانت۔
(5)
مہمان نوازی۔
(6)
پیش آمدہ مصائب میں تعاون،
اور یہی صفات آج بھی دین کی تبلیغ اور نشر واشاعت کی ضامن ہیں،
اور مسلمان ان کو اپنا کر پوری دنیا میں دین کو غالب کر سکتے ہیں،
خاص طور پر علماء جو آپ کے وارث ہیں،
ان کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہیں۔
(5)
دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے فیصلہ کن چیز انسان کی سیرت وکردار ہے،
آپ ﷺ نے خدیجہ ؓ کونبوت کے تسلیم کرنے کی دعوت نہیں دی،
محض نزول وحی کا واقعہ سنایا اور اپنے اوپر گزرنے والی کیفیات سے آگاہ کیا،
اس نے خود بخود آپ کی نبوت کو تسلیم کیا،
بلکہ اپنے خیال کے مطابق آپ کو تسلی دی اور مزید اطمینان کے لیے اپنے چچا زاد کے پاس لے گئیں،
اس نے آپ کی نبوت کو تسلیم کیا اور آئندہ پیش آنے والے حالات سے آگاہ کیا اور بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
(6)
دین کی تبلیغ اور اس کی نشر واشاعت کرنے والوں کو مصائب وآلام،
اور اپنوں کی دشمنی وعداوت سے گزرنا پڑتا ہے،
یہ میدان پھولوں کی سیج نہیں ہے،
کانٹوں بھری راہ ہے،
جس کی لیے صبر وثبات اور استقامت وپامردی کی ضرورت ہے۔
(7)
سب سے پہلے اترنے والی وحی،
سورۃ علق کی ابتدائی آیات ہیں جو غار حرا میں اتریں،
اور پھر تقریبا ڈھائی سال تک وحی کی آمد بند رہی۔
(8)
عربوں کے آداب کے مطابق بڑے کو چچا کے نام سے پکارا جاتا تھا،
ورقہ چونکہ عمر رسیدہ تھے،
اس لیے انہیں آپ کا چچا کہا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 403   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4955  
4955. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: شروع شروع میں رسول اللہ ﷺ کو سچے خواب دکھائے جانے لگے۔ پھر آپ کے پاس فرشتہ آیا اور آپ سے کہا: آپ پڑھیں اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔ اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ آپ پڑھیں، آپ کا رب بڑا کریم ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4955]
حدیث حاشیہ:
اسی پہلی وحی میں آپ کو تحصیل علم کی رغبت دلائی گئی۔
ساتھ ہی انسان کی خلقت کو بتلایا گیا۔
جس میں اشارہ تھا کہ انسان کا فرض اولین یہ ہے کہ پہلے اپنے رب کی معرفت حاصل کرے پھر خود اپنے وجود کو اور اپنے نفس کو پہچانے۔
تحصیل علم کے آداب پر بھی اس میں لطیف اشارے ہیں۔
تدبروا یا أولی الألباب۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4955   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4955  
4955. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: شروع شروع میں رسول اللہ ﷺ کو سچے خواب دکھائے جانے لگے۔ پھر آپ کے پاس فرشتہ آیا اور آپ سے کہا: آپ پڑھیں اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔ اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ آپ پڑھیں، آپ کا رب بڑا کریم ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4955]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو انتہائی اختصار سے بیان کیا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
میرے خیال کے مطابق امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ یحییٰ بن بکیر نے بھی آپ کو اس طرح بیان نہیں کیا ہو گا۔
اور نہ انھوں نے اس قسم کا اختصار ہی کیا ہے بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا تصرف ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس قسم کے اختصارکو جائز سمجھتے ہیں۔
(فتح الباري: 8\923)

بہر حال امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ مذکورہ آیت کے متعلق بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کس پس منظر میں نازل ہوئی تھی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4955   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.