صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
43. بَابُ: {وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} مُطِيعِينَ:
43. باب: آیت «وقوموا لله قانتين» کی تفسیر «قانتين» بمعنی «مطيعين» یعنی فرمانبردار۔
(43) Chapter. “...And stand before Allah with obedience [and do not speak to others during the Salat (prayers)].” (V.2:238)
حدیث نمبر: 4534
Save to word مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا مسدد , حدثنا يحيى , عن إسماعيل بن ابي خالد , عن الحارث بن شبيل , عن ابي عمرو الشيباني، عن زيد بن ارقم , قال:" كنا نتكلم في الصلاة يكلم احدنا اخاه في حاجته حتى نزلت هذه الآية حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وقوموا لله قانتين سورة البقرة آية 238، فامرنا بالسكوت".(موقوف) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , حَدَّثَنَا يَحْيَى , عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ , عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ , قَالَ:" كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ يُكَلِّمُ أَحَدُنَا أَخَاهُ فِي حَاجَتِهِ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238، فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے، ان سے حارث بن شبل نے، ان سے ابوعمرو شیبانی نے اور ان سے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پہلے ہم نماز پڑھتے ہوئے بات بھی کر لیا کرتے تھے، کوئی بھی شخص اپنے دوسرے بھائی سے اپنی کسی ضرورت کے لیے بات کر لیتا تھا۔ یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وقوموا لله قانتين‏» سب ہی نمازوں کی پابندی رکھو اور خاص طور پر بیچ والی نماز کی اور اللہ کے سامنے فرماں برداروں کی طرح کھڑے ہوا کرو۔ اس آیت کے ذریعہ ہمیں نماز میں چپ رہنے کا حکم دیا گیا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Zaid bin Arqam: We used to speak while in prayer. One of us used to speak to his brother (while in prayer) about his need, till the Verse was revealed:-- "Guard strictly the (five obligatory) prayers, especially the middle (the Best) (`Asr) Prayer and stand before Allah with obedience (and not to speak to others during the prayers)." Then we were ordered not to speak in the prayers.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 58


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4534 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4534  
حدیث حاشیہ:
لفظ قانتین سے خاموش رہنے والے فرمانبردار مراد ہیں۔
مجاہد نے کہا قنوت یہ ہےکہ خشوع خضوع طول قیام کے ساتھ ادب سے نماز پڑھے۔
نگاہ نیچی رکھے، نماز دربار الٰہی میں عاجزانہ طور پر ظاہر و باطن کو جھکا دینے کا نام ہے۔
آیت میں قنوت سے نماز میں خاموش رہنا مراد ہے۔
(فتح الباري)
حضرت زید بن ارقم ؓ کی کنیت ابو عمرو ہے۔
یہ انصاری خزرجی ہیں۔
کوفہ میں سکو نت اختیار کی تھی۔
66 ھ میں وفات پائی۔
رضي اللہ عنه۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4534   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4534  
حدیث حاشیہ:

حافظ ابن حجرؒ لکھتے ہیں آیت کے صحیح معنی یہی ہیں جو حدیث سےثابت ہو رہے ہیں یعنی قنوت سے مراد سکوت ہے، لیکن اس سکوت سے مراد مطلقاً چپ رہنا نہیں بلکہ لوگوں سے گفتگو نہ کرنا ہے بصورت دیگر نماز میں خاموش رہنا مقصود نہیں بلکہ پوری نماز تلاوت قرآن اور ذکر واذکار سے عبادت ہے۔
(فتح الباري: 250/8)

امام بخاری ؒ نے اس حدیث پر ایک عنوان ان الفاظ میں قائم کیا ہے:
(باب ما ينهى من الكلام في الصلاة)
"دوران نماز میں گفتگو کرنا منع ہے۔
'' (صحیح البخاري، العمل في الصلاة، باب: 2)
انسان کے لیے کمال اطاعت یہ ہے کہ وہ ہر اس چیز سے رک جائے جو قرب و حضور میں رکاوٹ کا باعث ہو گفتگو بھی رکاوٹ کا باعث ہوتی ہے۔
اس لیے آیت کریمہ سے نماز میں گفتگو کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4534   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.