الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
The Book of Sales (Bargains)
103. بَابُ لاَ يُذَابُ شَحْمُ الْمَيْتَةِ وَلاَ يُبَاعُ وَدَكُهُ:
103. باب: مردار کی چربی گلانا اور اس کا بیچنا جائز نہیں۔
(103) Chapter. The fat of the dead animal should not be melted, nor should it be sold.
حدیث نمبر: Q2223
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
رواه جابر رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم.رَوَاهُ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
‏‏‏‏ (جمہور علماء کا یہ قول ہے کہ جس چیز کا کھانا حرام ہے اس کا بیچنا بھی حرام ہے) اس کو جابر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔

حدیث نمبر: 2223
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو بن دينار، قال: اخبرني طاوس، انه سمع ابن عباس رضي الله عنه، يقول: بلغ عمر بن الخطاب ان فلانا باع خمرا، فقال: قاتل الله فلانا، الم يعلم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" قاتل الله اليهود، حرمت عليهم الشحوم، فجملوها، فباعوها".(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ فُلَانًا بَاعَ خَمْرًا، فَقَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا، أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَجَمَلُوهَا، فَبَاعُوهَا".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، کہا کہ مجھے طاؤس نے خبر دی، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، آپ فرماتے تھے کہ عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص نے شراب فروخت کی ہے، تو آپ نے فرمایا کہ اسے اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کر دے۔ کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، اللہ تعالیٰ یہود کو برباد کرے کہ چربی ان پر حرام کی گئی تھی لیکن ان لوگوں نے اسے پگھلا کر فروخت کیا۔

Narrated Ibn `Abbas: Once `Umar was informed that a certain man sold alcohol. `Umar said, "May Allah curse him! Doesn't he know that Allah's Apostle said, 'May Allah curse the Jews, for Allah had forbidden them to eat the fat of animals but they melted it and sold it."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 34, Number 426


   صحيح البخاري3460عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
   صحيح البخاري2223عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
   صحيح مسلم4050عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
   سنن أبي داود3488عبد الله بن عباسلعن الله اليهود ثلاثا إن الله حرم عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها وإن الله إذا حرم على قوم أكل شيء حرم عليهم ثمنه
   سنن النسائى الصغرى4262عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فجملوها
   سنن ابن ماجه3383عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
   المعجم الصغير للطبراني519عبد الله بن عباسحرمت عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها
   مسندالحميدي13عبد الله بن عباسلعن الله اليهود حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2223 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2223  
حدیث حاشیہ:
واقعہ یہ ہے کہ عہد فاروقی میں ایک عامل نے ایک ذمی سے جو شراب فروش تھا اور وہ شراب لے کر جارہا تھا، اس شراب پر ٹیکس وصول کر لیا۔
حضرت عمر ؓ اس واقعہ کی اطلاع پاکر خفا ہو گئے۔
اور زجر و توبیخ کے لیے آپ نے اسے یہ حدیث سنائی۔
معلوم ہوا کہ شراب سے متعلق ہر قسم کا کاروبار ایک مسلمان کے لیے قطعاً حرام ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ محرمات منصوصہ کو حلال بنانے کے لیے کوئی حیلہ بہانہ تراشنا، یہ فعل یہود ہے، اللہ ہر مسلمان کو اس سے محفوظ رکھے۔
خدا کرے کہ کتاب الحیل کا مطالعہ فرمانے والے معزز حضرات بھی اس پر غور فرما سکیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2223   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2223  
حدیث حاشیہ:
صحیح مسلم میں صراحت ہے کہ حضرت سمرہ بن جندب ٍ نے شراب فروخت کی تھی۔
(صحیح مسلم، المساقاة، حدیث: 4050(1582)
ان کے متعلق حضرت عمر ؓ نے مذکورہ بیان جاری کیا تھا، حالانکہ شراب کی حرمت مشہورو معروف تھی۔
اس کی تاویل کے متعلق تین اقوال ہیں:
٭ انھوں نے اہل کتاب سے ان پر عائد جزیے کی قیمت کے عوض شراب لی اور پھر اسے ان کے ہاتھ فروخت کردیا۔
ان کے گمان کے مطابق ایسا کرنا جائز تھا۔
٭ انھوں نے انگوروں کا شیرہ فروخت کیا تھا جس سے شراب تیار کی جاتی ہے۔
شیرے کو مجازی طور پر شراب کہہ دیا جاتا ہے۔
٭ انھوں نے شراب کا سرکہ بنالیا، پھر اسے فروخت کیا تھا لیکن حضرت عمر ؓ کے نزدیک ایسا کرنا جائز نہ تھا۔
ایک اور احتمال بھی ہے کہ حضرت سمرہ ؓ کو شراب کی حرمت کا علم تھا مگر اس کی خریدوفروخت کے متعلق علم نہ تھا کیونکہ انھیں علم ہوتا اور جان بوجھ کر ایسا کام کرتے تو حضرت عمر ؓ صرف ڈانٹ ڈپٹ پر اکتفا نہ کرتے بلکہ فوراً انھیں معزول کردیتے۔
بہر حال حضرت عمر ؓ نے اس کام کو اچھا خیال نہ کیا اور فرمایا:
اس طرح کی حیلہ سازی تو یہودی کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی حرام کی تو انھوں نے اسے پگھلا کر فروخت کرنا شروع کردیا۔
(فتح الباري: 523/4)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2223   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4262  
´اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو حرام قرار دیا ہے ان سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے گلایا۔ سفیان کہتے ہیں: یعنی اسے پگھلایا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4262]
اردو حاشہ:
(1) ﷲ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء سے فائدہ اٹھانا درست نہیں۔
(2) یہ حدیث ناجائز حیلے کے بطلان پر بھی واضح طور پر دلالت کرتی ہے اور یہ بھی کہ شریعت کی حرام کردہ اشیاء کو کسی بھی حیلے بہانے سے یا کسی چیز کی آڑ لے کر حلال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی قبیح حرکت کے مرتکب لعنت کے مستحق قرار پا سکتے ہیں۔
(3) اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ شراب کی خرید و فروخت ناجائز اور حرام ہے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جب کوئی چیز فی نفسہ حرام ہو تو اس کی قیمت بھی حرام ہی ہوتی ہے۔
(4) یہ حدیث مبارکہ سگریٹ، تمباکو، بیڑی، نسوار اور دیگر مسکرات ومفترات کی تجارت کی ممانعت پر بھی دلالت کرتی ہے۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4262   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3383  
´شراب کی تجارت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو کہا: اللہ تعالیٰ سمرہ کو تباہ کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہود پر اللہ کی لعنت ہو، اس لیے کہ ان پر چربی حرام کی گئی تھی، تو انہوں نے اسے پگھلایا اور بیچ دیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3383]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحاح ستہ میں سمرہ نامی دو صحابہ کرامرضوان اللہ عنھم اجمعین کی احادیث موجود ہیں۔
اس حدیث میں مذکورصحابی سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔
سمرہ بن جنادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں۔ (فتح الباری: 4/ 523 بحوالہ بیھقی)

(2)
حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شراب کیوں فروخت کی؟ اس کی مختلف توجہیات ذکرکی گئی ہیں۔
مثلاً ممکن ہے انھوں نے سرکے کی صورت میں تبدیل کرکے فروخت کیا ہو۔
اور ان کا یہ خیال ہو کہ شراب سے سرکہ بنانا جائز ہے۔
جبکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کو جائز نہیں سمجھتے تھے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ معلوم ہو کہ شراب حرام ہے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اسے بیچنا بھی حرام ہے۔

(3)
یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ انھوں نے شراب حاصل ہی کیوں کی؟ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے بارے میں علماء کےاقوال ذکر کیے ہیں۔
کہ ممکن ہے انھیں جزیہ میں ملی ہو یاغنیمت میں ملی ہو۔ (فتح الباری حوالہ مذکورہ بالا)

(4)
عربی زبان میں گوشت سے حاصل ہونے والی چربی کو شحم کہتے ہیں۔
اور پگھلی ہوئی چربی کو ودک کہتے ہیں۔
لیکن نام بدلنے سے شرعی حکم تبدیل نہیں ہوتا۔

(5)
یہودیوں نے یہ حیلہ کیا تھا کہ ہم پر شحم حرام ہے اور ہم ودک بیچ رہے ہیں۔
جو دوسری چیز ہے۔

(6)
جس چیز کا کوئی جائز استعمال نہ ہو اسے بیچنا خریدنا حرام ہے۔

(7)
حیلے سے حرام چیز حلال نہیں ہوجاتی بلکہ جرم زیادہ شدید ہوجاتا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3383   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:13  
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب فروخت کی ہے، تو وہ بولے: اللہ تعالیٰ سمرہ کو برباد کرے، کیا اس کو اس بات کا پتہ نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے کہ جب ان کے لئے چربی کو حرام قرار دیا گیا، تو انہوں نے اسے پگھلا کر فروخت کیا۔ یعنی انہوں نے اسے پگھلا دیا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:13]
فائدہ:
اس حدیث میں سمرہ سے مراد صحابی رسول سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ ہیں، سمرہ بن جنادہ نہیں۔ [فتح الباري، احـكـام الاحكام لابن دقيق: 293/2]
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب فروخت کیوں کی، اس کے مختلف جوابات دیے گئے ہیں، اظہر یہ جواب معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے سرکے کی صورت میں شراب فروخت کی، اور ان کا خیال تھا کہ شراب سے سرکہ بنا کر اسے فروخت کرنا درست ہے، اس بات کا جب سید نا عمر رضی اللہ عنہ کو علم ہوا تو انھوں نے ڈانٹا اور یہ حدیث بیان کی تفصیل کے لیے فتح الباری (700/5، 702) ملاحظہ فرمائیں، واللہ اعلم بالصواب۔
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حسب ضرورت قیاس کر لیا کرتے تھے، اس حدیث میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے شراب کے حرام ہونے کو چربی کے حرام ہونے پر قیاس کیا۔ [احكام الاحكام: 293/2]
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس چیز کا کھانا حرام ہے اس کی قیمت بھی حرام ہے۔ جب ایک چیز کے دو یا دو سے زیادہ نام ہوں، تو اس کا نام بدلنے سے اس کا نام نہیں بدلتا۔ گوشت سے حاصل ہونے والی چربی کو «شـحـم» اور پگھلائی ہوئی چربی کو و «دك» کہتے ہیں حقیقت میں «شـحـم» اور «ودك» دونوں ایک ہی ہیں۔
دین اسلام میں اتباع و اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ افسوس ان لوگوں پر جو اتباع کو چھوڑ کر مختلف حیلوں سے کام لیتے ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ حیلہ یہودیوں کا فعل ہے۔
حافظ ابن القیم الدمشقی رحمہ اللہ نے اعلام الموقعین میں بعض لوگوں کے حیلوں کی خوب خبر لی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 13   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4050  
امام صاحب اپنے تین اساتذہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے بتایا، حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو اطلاع ملی کہ حضرت سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے شراب فروخت کی ہے، تو انہوں نے کہا، اللہ تعالیٰ سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو سمجھ دے، کیا اسے معلوم نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت بھیجے، ان پر چربیاں حرام قرار دی گئیں، تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4050]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں (قاتل الله)
کا لفظ استعمال کیا ہے،
تو یہ محض کلام میں زور اور تاکید پیدا کرنے کے لیے،
اس کا اصلی معنی یا بددعا مقصود نہیں،
جیسا کہ عرب کہتے ہیں،
تربت يداك،
رغم انفك،
ويحلك،
ويلك،
عقري حلقي،
،
ظاہر ہے،
ان کا معنی یا بددعا مقصود نہیں ہوتی،
اور حضرت سمرہ کے شراب فروخت کرنے کی عطاء نے چار وجوہ بیان کی ہیں۔
(1)
انہوں نے یہ شراب اہل کتاب سے جزیہ میں لی تھی اور انہیں ہی بیچی تھی،
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں،
یہ آپس میں اس کی بیع کرتے ہیں،
اس لیے ان سے لے کر ان کو بیچنا جائز ہے،
(2)
انہوں نے انگوروں کا شیرہ،
شراب بنانے والوں کو بیچا تھا،
اور شیرہ بیچنا جائز ہے،
(انہیں یہ معلوم نہ ہو گا کہ یہ شراب بنائیں گے) (3)
انہوں نے شراب سرکہ بنا کر بیچا تھا،
وہ سرکہ بنا کر بیچنا جائز سمجھتے تھے،
جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جائز نہیں سمجھتے تھے،
اور احناف کے نزدیک بھی سرکہ بنا کر بیچنا جائز ہے،
جو ایک ناجائز حیلہ ہے،
شراب خود بخود سرکہ بن جائے تو جائز ہے،
لیکن سرکہ بنانا درست نہیں ہے۔
(4)
انہیں شراب کی فروخت کی حرمت کا علم نہیں تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4050   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3460  
3460. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نےکہا: میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ فلاں کو ہلاک کرے! کیا اسے معلوم نہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا تھا: یہودیوں پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے ان کے لیے چربی حرام ہوئی تو انھوں نے اسے پگھلا کر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ اس روایت کو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ حضرت جابر اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی نبی ﷺ سے روایت کیا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3460]
حدیث حاشیہ:
فلان سےمراد سمرہ بن جندب ہیں جنہوں نے کافروں سےجزیہ میں شراب وصول کرلی تھی اور اس کوبیچ کر اس کاپیسہ بیت المال کوروانہ کردیا، سمرہ نےاپنی رائے سےیہ اجتہاد کیا تھا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں، انہوں نے یہ حدیث نہیں سنی تھی، اس لیے حضرت عمر نےان کو کوئی سزا نہیں دی۔
(وحیدی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3460   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3460  
3460. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نےکہا: میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ فلاں کو ہلاک کرے! کیا اسے معلوم نہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا تھا: یہودیوں پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے ان کے لیے چربی حرام ہوئی تو انھوں نے اسے پگھلا کر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ اس روایت کو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ حضرت جابر اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی نبی ﷺ سے روایت کیا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3460]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو کتاب البیوع میں تفصیل سے بیان کیا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ بات پہنچی کہ فلاں آدمی نے شراب فروخت کی ہے۔
(صحیح البخاري، البیوع، حدیث 2223)
دراصل حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کفار سے جذیے کے عوض شراب لی اور اسے فروخت کرکے اس کی قیمت بیت المال میں جمع کرادی۔
اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تنبیہ فرمائی کہ یہ تو یہودیوں کا کردار ہے کہ وہ اللہ کی حرام کردہ اشیاء کی قیمت کھا جاتے تھے، حالانکہ جس چیز کو اللہ تعالیٰ نےحرام کیا ہو اس کی خرید و فروخت بھی حرام ہوتی ہے۔
چونکہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی رائے سے اجتہاد کیا تھا کہ ایساکرنے میں کوئی خرابی نہیں اور انھیں یہ حدیث نہیں پہنچی تھی، اس لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے مزید باز پرس نہیں فرمائی۔

بہرحال اس حدیث میں یہودیوں کے ایک کردار سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ ان پر چربی حرام تھی لیکن انھوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کردیا جو اللہ تعالیٰ کے حکم کی صریح خلاف ورزی تھی۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3460   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.