سنن ابي داود
سنن ابی داود کے ہندستانی ایڈیشن:
صحاح ستہ کے مختلف ایڈیشن مختلف مقامات سے شائع ہوتے رہے ہیں، بالخصوص ہندوستان میں ان کتابوں کی طباعت واشاعت، اور ان کی تدریس کا کام مسلسل ہوتا رہا ہے، اسی اہمیت کے پیش نظر یہاں پر ہم سنن ابی داود کے ہندوستان میں شائع ہونے والے نسخوں کا اجمالاً تذکرہ کررہے ہیں:

1- پہلا ہندستانی ایڈیشن: مولانا حافظ محمد ابراہیم کے حاشیہ سے مطبعہ منشی نول کشور لکھنو میں 1293؁ھ مطابق 1876؁ء شائع ہوا، مقدمہ میں ابوداودکا رسالہ مکیہ بھی موجود ہے، اور متن کے تین طرف مختلف شروح سے مأخوذ حواشی ہیں، ا ور یہ بڑے سائز کے 361 صفحات پر مشتمل ہے۔
2- دوسر1 ایڈیشن: 1283؁ھ میں حواشی کے ساتھ دو حصوں میں شائع ہوا۔
3- تیسرا ایڈیشن: ایک جلد میں مع حواشی دہلی میں 1890؁ میں شائع ہوا، صفحات کی تعداد 168ہے۔
4- چوتھا ایڈیشن: ایک جلد میں 1840؁ء میں لکھنو سے شائع ہوا۔
5- پانچواں ایڈیشن: 1877؁ء- 1878؁ء میں لکھنو سے شائع ہوا۔
6- چھٹا ایڈیشن: 1305 ؁ھ میں لکھنو سے شائع ہوا۔
7- ساتواں ایڈیشن: 1381؁ھ میں حیدرا آباد سے صفحات کی تعداد 393 ہے۔
8- آٹھواں ایڈیشن: 1318؁ھ میں مولانا ابو الحسنات محمد پنجابی کی شرح کے ساتھ لکھنو سے شائع ہوا۔
9- نواں ایڈیشن: 1323؁ھ میں شرح عون المعبود کے ساتھ چار حصوں میں مطبع انصاری دہلی سے شائع ہوا۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.