سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے لیے یہ دعا کی: «”اَللّٰهُمَّ اسْقِنَا“»”اے اللہ! ہمیں پانی دیجئے۔“ تو ابولبابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کھجوریں خشک کرنے کی جگہوں میں رکھی ہوئی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دعا کی: «”اَللّٰهُمَّ اسْقِنَا“»”اے اللہ! ہمیں پانی دے۔“ یہاں تک کہ ابولبابہ ننگا اُٹھ کر اپنی تہبند کے ساتھ اپنے مربہ کھجوروں کی جگہ میں سوراخ بند کرنے لگے۔ اس وقت آسمان میں بادل بالکل نہیں تھا۔ بارش ہونے لگی، لوگ ابولبابہ کے پاس آئے، کہنے لگے: اب یہ کبھی بھی بند نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ننگے کھڑے ہو کر اپنے مربہ کی سوراخیں بند نہ کرو، جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ انہوں نے اسی طرح کیا تو آسمان صاف ہو گیا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6528، والطبراني فى «الصغير» برقم: 385 قال الھیثمی: فيه من لا يعرف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 215) [وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1013، 1014، 1021، 3582، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 897، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1174»