سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان (یعنی اہل مدینہ) کے ماپ اور صاع اور مد (ناپ تول) میں برکت عطا فرما۔“
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں صاع (جو ناپ تول کا پیمانہ) تھا تمہارے ایک مد اور اس کی ایک تہائی کے برابر تھا۔