سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر چڑھائے گئے (یعنی معراج ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک نہر پر گیا جس کے دونوں طرف خولدار موتیوں کے قبے (ڈیرے) تھے، میں نے جبرائیل رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ کیا ہے؟“ انھوں نے جواب دیا ”یہ (آپ کی نہر) کوثر ہے۔“
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے اللہ کے اس قول ”ہم نے تم کو کوثر عنایت کی ہے“ کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کوثر ایک نہر ہے جو تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے، اس کے دونوں کناروں پر خولدار موتی ہیں، وہاں ستاروں کے شمار میں (جام) پیالے رکھے ہیں۔