سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اہل قریش آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں سے نہیں ہیں بلکہ کچھ رشتہ دار ہیں اور قرابت ہے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا تھا: ”میں تم سے اور کچھ نہیں چاہتا فقط اتنا چاہتا ہوں کہ تم میرے ساتھ بوجہ قرابت کے (محبت سے رہو اور) صلہ رحمی کرو۔“