مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
شب قدر کا بیان
शब-क़द्र यानि लेलतुलक़द्र के बारे में
1. لیلۃالقدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کرنا۔
“ लैलतुल क़द्र को रमज़ान की आख़िरी सात रातों में तलाश करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 973
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کو لیلۃالقدر رمضان کی آخری سات راتوں میں خواب میں دکھائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری سات راتوں پر متفق ہو گئے ہیں پس جو کوئی لیلۃالقدر کا متلاشی ہو تو وہ اس کو آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔
حدیث نمبر: 974
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیسویں تاریخ کی صبح کو باہر تشریف لائے اور ہم سب سے مخاطب ہو کر فرمایا: مجھے لیلۃالقدر خواب میں دکھائی گئی تھی مگر میں اسے بھول گیا۔ یا یہ فرمایا: بھلا دیا گیا۔ پس اب تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو اور میں نے (خواب میں) ایسا دیکھا ہے گویا میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں، لہٰذا جس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اعتکاف کیا ہے وہ (اس آخری عشرہ میں) پھر اعتکاف کرے۔ چنانچہ ہم سب نے اعتکاف کیا اور اس وقت ہم آسمان پر ابر کا نشان بھی نہ دیکھتے تھے کہ یکایک ایک بادل آیا اور برسنے لگا یہاں تک کہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی اور وہ کھجور کی شاخوں سے بنائی گئی تھی اس کے بعد نماز قائم کی گئی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیچڑ پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر مٹی کا دھبہ نماز کے بعد بھی دیکھا۔
2. لیلۃالقدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا۔ اس باب میں عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔
“ लैलतुल-क़द्र को अंतिम दस रातों में तलाश करना, इस बाब में उबादा बिन समित ( रज़ि अल्लाहु अन्ह ) की एक हदीस है ”
حدیث نمبر: 975
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیلۃالقدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو، سات، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں، (یعنی اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات کو)۔
حدیث نمبر: 976
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی طرح دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیلۃالقدر آخری عشرہ میں ہوتی ہے، جب نو راتیں گزر جائیں (یعنی انتیسویں) یا سات راتیں باقی رہیں (یعنی تئیسویں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد شب قدر سے تھی۔
3. رمضان کے آخری عشرہ میں زیادہ عبادت کرنا۔
“ रमज़ान के आख़री दस दिन में ख़ूब इबादत करना ”
حدیث نمبر: 977
Save to word مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.