مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
जनाज़े के बारे में
41. جو شخص خودکشی کرے اس کی سزا۔
“ आत्महत्या करने वाले व्यक्ति के लिए सज़ा ”
حدیث نمبر: 683
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کی اپنے آپ کو جھوٹا جان کر قسم کھائے مثلا یوں کہے کہ فلاں بات یوں ہوئی تو میں یہودی ہوں تو ویسا ہی ہو گا جیسا اس نے کہا ہے اور جو شخص اپنے آپ کو کسی ہتھیار سے قتل کرے اس کو اسی ہتھیار سے جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 684
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص کے کچھ زخم لگ گیا تھا، اس نے اپنے آپ کو مار ڈالا پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے مجھ سے سبقت کی (یعنی اپنی جان خود دے دی) لہٰذا میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔
حدیث نمبر: 685
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی جان گلا گھونٹ کر دیتا ہے وہ اپنا گلا دوزخ میں برابر گھونٹا کرے گا اور جو شخص زخم لگا کر اپنے آپ کو ہلاک کر لیتا ہے وہ دوزخ میں برابر اپنے آپ کو زخم لگایا کرے گا۔
42. لوگوں کا میت کی تعریف کرنا کیسا ہے؟
“ मृतक की तारीफ़ करना कैसा है ”
حدیث نمبر: 686
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ سامنے سے لے کر گزرے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس کی تعریف کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ پھر لوگ دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ کیا چیز واجب ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی تم نے تعریف کی اس کے لیے جنت اور جس کی تم لوگوں نے برائی بیان کی اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی اور تم لوگ زمین میں اللہ کی طرف سے گواہ ہو۔
حدیث نمبر: 687
Save to word مکررات اعراب Hindi
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کے نیک ہونے کی چار آدمی گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔ ہم نے عرض کی اور تین آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور تین آدمی جس کے نیک ہونے کی گواہی دیں، (اس کو بھی جنت ملے گی)۔ پھر ہم نے عرض کی اور دو آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور دو آدمی (جس کے اچھے ہونے کی گواہی دیں اس کو بھی جنت ملے گی)۔ پھر ہم نے ایک کی گواہی کی بابت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں پوچھا۔
43. عذاب قبر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
“ क़ब्र के अज़ाब के बारे में ”
حدیث نمبر: 688
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا براء بن عازب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مومن اپنی قبر میں اٹھا کر بٹھایا جاتا ہے اور اس کے فرشتے آتے ہیں پھر وہ شہادت دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں پس اللہ تعالیٰ نے (سورۃ ابراہیم کی آیت: 27 میں) جو فرمایا ہے کہ: اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا کی زندگی اور آخرت میں توحید پر مضبوط رکھتا ہے۔ کا یہی مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 689
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں میں جھانکا جہاں بدر کے مشرکین مقتولین مرے پڑے تھے اور فرمایا: کیا جو کچھ تم سے تمہارے پروردگار نے جو تم سے سچا وعدہ کیا تھا اسے تم نے پا لیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو پکارتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان سے زیادہ سننے والے نہیں ہو، ہاں وہ لوگ جواب نہیں دے سکتے۔
حدیث نمبر: 690
Save to word مکررات اعراب Hindi
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ (بدر کے مقتولین کی نسبت) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ فرمایا تھا: وہ اس وقت جانتے ہیں کہ جو کچھ میں ان سے کہتا تھا ٹھیک تھا۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اے نبی! آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔ (سورۃ النمل: 80)۔
حدیث نمبر: 691
Save to word مکررات اعراب
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنہ قبر کا ذکر کیا جس سے آدمی کی آزمائش کی جائے گی تو اس کو سن کر مسلمان چیخیں مار مار کر روئے۔
44. عذاب قبر سے پناہ مانگنا۔
“ क़ब्र के अज़ाब से शरण मांगना ”
حدیث نمبر: 692
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن غروب آفتاب کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہولناک) آواز سنی اور فرمایا: یہودیوں پر ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔

Previous    2    3    4    5    6    7    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.