ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حبشی لوگوں کے کھیل کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا۔) اس روایت میں یہ زیادہ کیا ہے کہ پس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انھیں ڈانٹا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انھیں رہنے دو، بےخوف ہو جاؤ اے بنی ارفدہ۔“