الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना
1261. قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنا درست ہے
“ क़ुरबानी का मांस जमा करके रखना ठीक है ”
حدیث نمبر: 1887
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنا كنا نهيناكم عن لحومها ان تاكلوها فوق ثلاث لكي تسعكم، (فقد) جاء الله بالسعة فكلوا وادخروا واتجروا، الا وإن هذه الايام ايام اكل وشرب وذكر الله عز وجل".-" إنا كنا نهيناكم عن لحومها أن تأكلوها فوق ثلاث لكي تسعكم، (فقد) جاء الله بالسعة فكلوا وادخروا واتجروا، ألا وإن هذه الأيام أيام أكل وشرب وذكر الله عز وجل".
سیدنا نبیثہ ہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم نے تم کو (‏‏‏‏قربانیوں کا) گوشت تین دنوں (‏‏‏‏سے زیادہ ذخیرہ کر کے) کھانے سے اس لیے منع کیا تھا، کہ وہ سب کو مل جائے۔ اب اللہ تعالیٰ نے خوشحالی اور آسودگی پیدا کر دی ہے، لہٰذا ذخیرہ بھی کر سکتے ہو اور فائدہ بھی اٹھا سکتے ہو۔ آگاہ ہو جاؤ! بیشک یہ ایام کھانے پینے اور اللہ عزوجل کا ذکر کرنے کے لیے ہیں۔
حدیث نمبر: 1888
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اجتنبوا كل ما اسكر".-" اجتنبوا كل ما أسكر".
حدیث نمبر: 1889
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (كلوه من ذي الحجة إلى ذي الحجة. يعني: لحم الاضاحي).- (كُلُوهُ من ذِي الحجَّةِ إلى ذي الحجَّةِ. يعني: لحمَ الأضاحي).
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے، (چار قسم کے) برتنوں (کے استعمال) سے اور تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا۔ لیکن (‏‏‏‏کچھ عرصہ کے بعد) فرمایا: ‏‏‏‏بلاشبہ میں نے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لیکن (‏‏‏‏اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ آخرت یاد دلاتی ہیں اور میں نے تم کو (کچھ) برتنوں سے منع کیا تھا، لیکن (اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کو مشروبات کے لیے استعمال کیا کرو اور نشہ دینے والی ہر چیز سے اجتناب کرو اور میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت تین ایام سے زیادہ ذخیرہ کرنے سے منع کیا تھا، لیکن (اب کہتا ہوں کہ) جب تک چاہو، اپنے پاس گوشت روکے رکھو۔
حدیث نمبر: 1890
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" كنت نهيتكم عن لحوم الاضاحي فوق ثلاث ليتسع ذو الطول على من لا طول له، فكلوا ما بدا لكم، واطعموا وادخروا".-" كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاث ليتسع ذو الطول على من لا طول له، فكلوا ما بدا لكم، وأطعموا وادخروا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کسی سفر سے واپسی پر ہمارے پاس آئے، ہم نے (قربانی سے بچا ہوا کچھ گوشت) ان کو پیش کیا تاکہ وہ کھائیں، لیکن انہوں نے کہا: میں اس وقت تک نہیں کھاؤں گا، جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت سوال نہ کر لوں۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قربانیوں کا گوشت) اس ذوالحجہ سے اگلے ذوالحجہ تک کھا سکتے ہو۔
1262. ثرید بابرکت کھانا ہے
“ सुरेद बरकत वाला खाना है ”
حدیث نمبر: 1891
Save to word مکررات اعراب Hindi
سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں قربانیوں کا گوشت تین ایام سے زیادہ رکھنے سے اس لیے منع کرتا تھا کہ دولت مند لوگ غریبوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔ اب (چونکہ خوشحالی ہے اس لیے) جب تک چاہو کھاتے رہو، کھلاتے رہو اور ذخیرہ کرتے رہو۔
حدیث نمبر: 1892
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنه اعظم للبركة. يعني الطعام الذي ذهب فوره ودخانه".-" إنه أعظم للبركة. يعني الطعام الذي ذهب فوره ودخانه".
سیدنا ابوسعیدی خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین ایام کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔ میں ایک سفر پر گیا اور پھر اپنے گھر واپس آ گیا۔ یہ عید الاضحیٰ سے کچھ دنوں کے بعد کی بات ہے۔ میری بیوی ایک قسم کی سبزی «سلق» (چقندر) لائی اور اس میں خشک گوشت ڈالا ہو تھا۔ میں پوچھا: یہ گوشت کے پارچے کہاں سے آ گئے؟ اس نے کہا: اپنی قربانی کے ہیں۔ میں نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (قربانیوں کا گوشت) تین دنوں کے بعد کھانے سے منع نہیں کیا تھا۔ اس نے کہا:لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو رخصت دے دی تھی۔ لیکن میں نے اپنی بیوی کی تصدیق نہ کی اور اپنے بھائی قتادہ بن نعمان، جو بدری تھے، کی طرف پیغام بھیجا اور اس کی بابت پوچھا:؟ انہوں نے جواباً یہ پیغام بھیجا کہ آپ اپنا (گوشت والا) کھانا کھائیں، آپ کی بیوی سچی ہے، واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اس کی رخصت دے دی ہے۔
1263. صدقہ میں دیا جانے والا مال باقی ہے
“ सदक़ह यानि दान में दिया गया धन बना रहता है ”
حدیث نمبر: 1893
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" بقي كلها غير كتفها".-" بقي كلها غير كتفها".
سیدنا اسما بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب میں ثرید بناتی تھی تو اسے کچھ دیر تک ڈھانپ دیتی تھی، تاکہ اس کی گرمی کی شدت اور دھواں جاتا رہے۔ پھر وہ کہتی تھیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: یہ برکت کے لیے بڑی عظیم چیز ہے۔
1264. کھجور کی خیر و برکت
“ खजूर की अच्छाई और बरकत ”
حدیث نمبر: 1894
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" بيت لا تمر فيه، كالبيت لا طعام فيه".-" بيت لا تمر فيه، كالبيت لا طعام فيه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ صحابہ نے ایک بکری ذبح کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کتنا گوشت باقی بچا ہے؟ میں (عائشہ رضی اللہ عنہا) نے کہا: ایک دستی کے علاوہ کچھ بھی نہیں بچا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کا مطلب یہ ہوا کہ) سارے کا سارا گوشت بچ گیا ہے، سوائے ایک دستی کے۔
1265. سرکہ کی خیر و برکت
“ सिरके की अच्छाई और बरकत ”
حدیث نمبر: 1895
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما اقفر من ادم بيت فيه خل".-" ما أقفر من أدم بيت فيه خل".
سیدہ سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھر میں کھجور نہ ہو، وہ اس گھر کی مانند ہے جس میں کوئی کھانا نہ ہو۔
1266. کھجور کی بہترین قسم ”برنی“ ہے
“ सबसे अच्छी खजूर बरनी है ”
حدیث نمبر: 1896
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" خير تمراتكم البرني، يذهب بالداء ولا داء فيه".-" خير تمراتكم البرني، يذهب بالداء ولا داء فيه".
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور پوچھا: تیرے پاس (کھانے کے لیے) کوئی چیز ہے؟ میں نے کہا: کچھ بھی نہیں، بس کچھ خشک ٹکڑے اور سرکہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھر میں سرکہ ہو اسے سالن سے خالی نہیں کہا جا سکتا۔

Previous    7    8    9    10    11    12    13    14    15    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.