موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی، مگر انھوں نے کہا: " پلٹ کر ایک باراس (ریوڑ) میں آتی ہے اور دوسری بار اس میں۔"
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس فرق کے ساتھ اوپر والی روایت بیان کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:"وہ کبھی اس ریوڑ کی طرف مڑتی ہے اور کبھی اس کی طرف۔"