یزید بن ہارون نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی وکیع نے علی بن مبارک سے بیان کیا، ہشام اور علی بن مبارک دونوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ روایت کی، دونوں نے (ابن معدان کے بجائے) خالد بن معدان کہا۔
امام صاحب یہی روایت اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔
طاوس نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گیروے رنگ کے دو کپڑے پہنے ہو ئے دیکھا تو آپ نے فرما یا: "کیا تمھا ری ماں نے تمھیں یہ کپڑےپہننے کا حکم دیا ہے؟"میں نے عرض کی: میں ان کو دھو ڈالوں؟آپ نے فرما یا: " بلکہ ان کو جلا دو۔"
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو (کنبے) زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے پہنے دیکھا تو فرمایا: ”کیا تیری ماں نے تجھے یہ کپڑے پہننے کا حکم دیا ہے؟“ میں نے عرض کیا، میں انہیں دھو دیتا ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ان کو جلا دو۔“
نافع نے ابرا ہیم بن عبد اللہ حنین سے انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قس (علاقے) کے بنے ہو ئے (ریشمی کپڑے) اور گیروے رنگ کے کپڑے پہننےسے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن مجید پرھنے سے منع فرما یا۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی اور کسنبے رنگ میں رنگے کپڑے پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قراءت قرآن سے منع فرمایا۔
یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے ابرا ہیم بن عبد اللہ بن حنین نے حدیث بیان کی ان کے والد نے انھیں حدیث سنا ئی کہ انھوں نے حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہو ئے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جب میں رکو ع کر رہا ہوں۔قرآن مجید پڑھنے سے اور (عمومی حالت میں) سونا اور گیروے رنگ کا لباس پہننے سے منع فرما یا۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے، سونا پہننے اور زرد رنگ میں رنگے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔
معمر نے زہری سے، انھوں نے ابرا ہیم بن عبد اللہ حنین سے انھوں نے اپنے والد حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننےسے ریشم کے کپڑے پہننے سے رکو ع اور سجود میں قرآن مجید پڑھنے سے اور گیروے رنگ کا لبا س پہننے سے منع فرما یا۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی لباس پہننے، رکوع اور سجدہ میں قرآن پڑھنے اور زرد رنگ میں رنگے لباس پہننے سے منع فرمایا۔
حدثنا هداب بن خالد ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، قال: قلنا لانس بن مالك : " اي اللباس كان احب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ او اعجب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: الحبرة ".حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قال: قُلْنَا لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " أَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَوْ أَعْجَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال: الْحِبَرَةُ ".
ہمام نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہم نے حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ سے پو چھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قسم کا لباس زیادہ محبوب تھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوزیادہ اچھا لگتا تھا؟ انھوں نے کہا: دھاری دار (یمنی) چادر۔
جناب قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا، کون سا لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب تھا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا؟ انہوں نے کہا، دھاری دار یا منقش یمنی چادر۔
6. باب: لباس میں تواضع اختیار کرنے اور سادہ اور موٹا کپڑا پہننے کے بیان میں۔
Chapter: Humility In Dress And Sticking To Coarse And Simple Clothes, Furnishings Etc., Permissibility Of Wearing Clothes Made From Camel Hair And Those On Which There Are Markings
حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا سليمان بن المغيرة ، حدثنا حميد ، عن ابي بردة ، قال: دخلت على عائشة ، فاخرجت إلينا إزارا غليظا مما يصنع باليمن وكساء من التي يسمونها الملبدة، قال: " فاقسمت بالله إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قبض في هذين الثوبين ".حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قال: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنَ الَّتِي يُسَمُّونَهَا الْمُلَبَّدَةَ، قَالَ: " فَأَقْسَمَتْ بِاللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ ".
سلیمان بن مغیرہ نے کہا: ہمیں حمید نے ابو بردہ سے حدیث سنائی، کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے ایک مو ٹا تہبند جو یمن میں بنایا جا تا ہے اور ایک اوپر کی چادر (موٹی سخت اور پیوند لگےہو نے کی وجہ سے) جسے مُلْبَدَہکہا: جا تا ہے نکال کر دکھا ئی، کہا: انھوں نے اللہ کی قسم کھا ئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھی دوکپڑوں میں داعی اجل کو لبیک کہا تھا۔
حضرت ابو بردہ بیان کرتے ہیں، میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے ہاں گیا تو انہوں نے یمن میں بنائی جانے والی ایک موٹی تہبند اور ایک کمبل نکالا جس کو مُلَبَّدَه
علی بن حجر سعدی محمد بن حاتم اور یعقوب بن ابرا ہیم نے (اسماعیل) ابن علیہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے ایوب سے، انھوں نے حمید بن ہلال سے، انھوں نے ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک تہبنداور ایک پیوند لگی ہو ئی مو ٹی چا در نکا ل کر دکھا اور فرما یا: "انھی دوکپڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو ئی تھی۔ابن حاتم نے اپنی حدیث میں کہا: مو ٹا تہبند۔
ابو بردہ بیان کرتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے ہمارے سامنے ایک تہبند اور ایک پیوند لگی ہوئی لوئی نکالی اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کپڑوں میں وفات پائی، ابن ابی حاتم نے اپنی حدیث میں کہا، ایک موٹی تہبند۔