صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
پتھروں سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
63. ‏(‏63‏)‏ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى النَّهْيِ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ
63. تین سے کم ڈھلیوں سے استنجا کرنے سے منع کی دلیل کا بیان
حدیث نمبر: Q81
Save to word اعراب
‏[‏و‏]‏ ان الاستطابة بدون ثلاثة احجار لا يكفي دون الاستنجاء بالماء؛ لان المستطيب بدون ثلاثة احجار عاص في فعله وإن استنجى بعده بالماء‏.‏ والنهي عن الاستنجاء بالعظام والرجيع‏[‏وَ‏]‏ أَنَّ الِاسْتِطَابَةَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَا يَكْفِي دُونَ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ؛ لِأَنَّ الْمُسْتَطِيبَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ عَاصٍ فِي فِعْلِهِ وَإِنِ اسْتَنْجَى بَعْدَهُ بِالْمَاءِ‏.‏ وَالنَّهْيِ عَنِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْعِظَامِ وَالرَّجِيعِ
اور پانی سے استنجا کیے بغیر تین سے کم ڈھیلوں سے استنجا کرنا کافی نہیں ہے۔ کیونکہ تین سے کم ڈھیلوں سے استنجا کرنے والا اپنے فعل کی وجہ سے گناہ گار ہے، اگرچہ اس بعد پانی سے بھی استنجا کرلے، نیز ہڈیوں اور گوبر سے استنجا کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 81
Save to word اعراب
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے کہا کہ تمہیں تمہارے ساتھی نے (ہر ادب) سکھایا ہے حتیٰ کہ ممکن ہے کہ تمہیں قضائے حاجت کے (آداب) بھی سکھائے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (قضائے حاجت کرتے وقت) قبلہ کی طرف مُنہ کرنے سے یا اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے، یا ہڈی یا گوبر سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے۔ اور فرمایا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص تین سے کم ڈھیلوں کو کافی نہ سمجھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: كتاب الطهارة: باب الاستطابة، رقم الحديث: 262، سنن الترمذى: 16، سنن نسائي: 41، سنن ابي داوٗد: 6، سنن ابن ماجه: 316، مسند احمد: 22590»
64. ‏(‏64‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْعِلَّةِ الَّتِي مِنْ أَجْلِهَا زُجِرَ عَنِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْعِظَامِ وَالرَّوْثِ
64. اس سبب کا بیان جس کی وجہ سے ہڈی اور لید سے استنجا کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 82
Save to word اعراب
نا ابو موسى محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى ، عن داود . ح وحدثنا ابو هاشم زياد بن ايوب ، نا يحيى يعني ابن ابي زائدة ، قال: اخبرني داود بن ابي هند ، عن عامر ، قال: سالت علقمة: هل كان ابن مسعود شهد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة الجن؟ فقال علقمة : انا سالت ابن مسعود ، فقلت: هل شهد احد منكم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة الجن؟ فقال: لا، ولكن كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، ففقدناه، فالتمسناه في الاودية والشعاب، فقلنا: استطير او اغتيل، قال: فبتنا بشر ليلة بات بها قوم، فلما اصبحنا، فإذا هو جاء من قبل حراء، قال: فقلنا: يا رسول الله فقدناك، فطلبناك فلم نجدك، فبتنا بشر ليلة بات بها قوم، قال: " اتاني داعي الجن فذهبت معه فقرات عليهم القرآن"، قال: فانطلق بنا فارانا نيرانهم، قال: وسالوه الزاد، فقال:" لكم كل عظم ذكر اسم الله عليه يقع في ايديكم اوفر ما يكون لحما، وكل بعر علفا لدوابكم"، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" فلا تستنجوا بهما فإنها طعام إخوانكم" . هذا حديث عبد الاعلى، وفي حديث ابن ابي زائدة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تستنجوا بالعظم ولا بالبعر، فإنه زاد إخوانكم من الجن"نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلْقَمَةَ: هَلْ كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ؟ فَقَالَ عَلْقَمَةُ : أَنَا سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقُلْتُ: هَلْ شَهِدَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ؟ فَقَالَ: لا، وَلَكِنْ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَفَقَدْنَاهُ، فَالْتَمَسْنَاهُ فِي الأَوْدِيَةِ وَالشِّعَابِ، فَقُلْنَا: اسْتُطِيرَ أَوِ اغْتِيلَ، قَالَ: فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا، فَإِذَا هُوَ جَاءٍ مِنْ قِبَلِ حِرَاءَ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْنَاكَ، فَطَلَبْنَاكَ فَلَمْ نَجِدْكَ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَيْلَةٍ بَاتَ بِهَا قَوْمٌ، قَالَ: " أَتَانِي دَاعِي الْجِنِّ فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ"، قَالَ: فَانْطَلَقَ بِنَا فَأَرَانَا نِيرَانَهُمْ، قَالَ: وَسَأَلُوهُ الزَّادَ، فَقَالَ:" لَكُمْ كُلُّ عَظْمٍ ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ يَقَعُ فِي أَيْدِيكُمْ أَوْفَرُ مَا يَكُونُ لَحْمًا، وَكُلُّ بَعْرٍ عَلَفًا لِدَوَابِّكُمْ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلا تَسْتَنْجُوا بِهِمَا فَإِنَّهَا طَعَامُ إِخْوَانِكُمْ" . هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الأَعْلَى، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَسْتَنْجُوا بِالْعَظْمِ وَلا بِالْبَعْرِ، فَإِنَّهُ زَادُ إِخْوَانِكُمْ مِنَ الْجِنِّ"
حضرت عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ رحمہ اللہ سے پوچھا، کیا سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ جِنّوں (سے ملاقات) والی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے؟ تو حضرت علقمہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو میں نے عرض کی کہ کیا تم میں سے کوئی شخص جِنّوں (سے ملاقات) والی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا؟ تو اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں، لیکن ایک رات ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گم پایا۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (پہاڑوں کی) وادیوں اور گھاٹیوں میں تلاش کیا (لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ملے) تو ہم نے (آپس میں) کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جِنّوں نے اغوا کر لیا ہے یا دھوکے سے قتل کر دیئے گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے بد ترین رات گزاری جیسے کوئی قوم گزارتی ہے پھر جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حراء کی طرف سے تشریف لاتے ہوئے دکھائی دیے،ہم نے عرض کی کہ اے اللہ کےرسول، ہم نےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گم پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (ہر جگہ) تلاش کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نہ ملے، تو ہم نے ایسی بُری رات گزاری جو کوئی قوم گزارتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس جِنّوں کا پیغامبر آیا تھا تو میں اُس کے ساتھ گیا اور اُنہیں قرآن مجید کی تلاوت سنائی۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں (اُن کے پڑاؤ کی جگہ) لے گئے اور ہمیں اُن کی (بجھی ہوئی) آگ دکھائی۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اپنی) خوراک کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری خوراک ہر وہ ہڈی ہے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، تمہارے ہاتھوں میں آتے ہی وہ گوشت سے بھرپور ہوجائے گی۔ اور ہر لید تمہارے چوپایوں کا چارہ ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں ہڈی اور لید سے استنجا مت کرو کیونکہ وہ تمہارے بھائیوں کا کھانا ہے۔ یہ عبدالاعلیٰ کی روایت ہے۔ ابن ابی زائدہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہڈی اور لید سے استنجا مت کرو کیونکہ وہ تمہارے بھائی جِنّوں کی خوراک ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: كتاب الصلاة: باب الجهر بالقراءة والقراءة على الحن: رقم: 450، سنن ترمذي: 3258، مسند احمد: 436/1، وابن حبان: 1432، واطيالسي فى الصبح فى مسنده: 37/1، والبيهقي فى الكبرىٰ: 29، 30»

Previous    1    2    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.