عبد اللہ بن ادریس نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی البتہ انھوں نے أل ابی اوفی کے بجا ئے ان سب پر رحمت بھیج "کہا۔
امام صاحب اپنے دوسرے اساتذہ سے یہی روایت شعبہ ہی کے سند سے بیان کرتے ہیں اس میں صرف یہ الفاظ ہیں آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر رحمت نازل فرما۔“ گویا اللھم کا لفظ نہیں ہے۔
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تمھا رے پاس صدقہ وصول کرنے والا آئے تو وہ تمھارے ہاں سے اس حال میں لو ٹے کہ وہ تم سے خوش ہو۔
حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمھارے پاس صدقہ وصول کرنے والا آئے تو وہ تمھارے ہاں سے اس حال میں جائے کہ وہ خوش ہو۔“