الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ مبارک میں پہنا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «حسن» :
«سنن ابي داؤد (4226) وسنده حسن»
محمد بن یحییٰ نے احمد بن صالح سے، انہوں نے عبداللہ بن وھب نے سلیمان بن بلال سے، انہوں نے شریک بن عبداللہ بن ابی نمرۃ سے مذکورہ حدیث کی مثل روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن» :
«سنن ابي داؤد (4226) وسنده حسن» |