الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي كُحْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ (لگانے) کا بیان اثمد سرمے کے فوائد
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تمہارے تمام سرموں سے بہترین سرمہ اثمد ہے، یہ نظر کو روشن کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«سنن ابي داود [3878]، سنن ابن ماجه [4061]، سنن النسائي [5116]»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم اثمد سرمہ کو لازم پکڑو کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«سنن ابن ماجه [3495]» نیز دیکھئیے حدیث سابق: 53 |