الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: اسلامی اخلاق و آداب 69. باب مَا جَاءَ إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً باب: بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9213) (حسن صحیح)»
وضاحت: امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ۲- اسے ابوسعید اشج نے ابن ابی غنیہ کے واسطہ سے مرفوع روایت کیا ہے۔ اور ان کے سوا دوسرے لوگوں نے ابن ابی غنیہ کے واسطہ سے اسے موقوف روایت کیا ہے، ۳- یہ حدیث کئی سندوں سے عبداللہ بن مسعود کے واسطہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے، ۴- اس باب میں ابی بن کعب، ابن عباس، عائشہ، بریدہ، اور عمرو بن عوف مزنی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الأدب 95 (5011)، سنن ابن ماجہ/الأدب 41 (3756)، (تحفة الأشراف: 6106)، و مسند احمد (1/269، 309، 313) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (3756)
|