الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الرؤيا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: خواب کے آداب و احکام 5. باب إِذَا رَأَى فِي الْمَنَامِ مَا يَكْرَهُ مَا يَصْنَعُ باب: خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھنے پر کیا کرنا چاہئے؟
ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، اور برے خواب شیطان کی طرف سے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو تین بار اپنے بائیں طرف تھوکے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، ایسا کرنے پر وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو، ابوسعید، جابر اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الخلق 11 (3292)، والتعبیر 4 (6986)، صحیح مسلم/الرؤیا 1 (2261)، سنن ابی داود/ الأدب 96 (5021)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا 3 (3909) (تحفة الأشراف: 12135)، وط/الرؤیا 1 (4)، وسنن الدارمی/الرؤیا 5 (2187) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|