الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 14. باب فِي مِيرَاثِ الْمَوْلَى الأَسْفَلِ باب: غلام کی میراث کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی مر گیا اور اپنے پیچھے کوئی وارث نہیں چھوڑا سوائے ایک غلام کے جس کو اس نے آزاد کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی غلام کو اس کی میراث دے دی۔
۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں اہل علم کا عمل ہے کہ جب کوئی آدمی مر جائے اور اپنے پیچھے کوئی عصبہ نہ چھوڑے تو اس کا مال مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کیا جائے گا۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الفرائض 8 (2905)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 11 (2741) (تحفة الأشراف: 6326) (ضعیف) (سند میں عوسجہ مجہول راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2741) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (599)، الإرواء (1669) //
|