الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصيد والذبائح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: شکار کے احکام و مسائل 7. باب مَا جَاءَ فِي صَيْدِ الْمِعْرَاضِ باب: بغیر پر کے تیر کے شکار کا بیان۔
عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بغیر پر کے تیر کے شکار کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”جسے تم نے دھار سے مارا ہے اسے کھاؤ اور جسے عرض (بغیر دھاردار حصہ یعنی چوڑان) سے مارا ہے تو وہ «وقيذ» ہے ۱؎۔ اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
۱- یہ حدیث صحیح ہے، ۲- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 1465 (تحفة الأشراف: 9860) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «وقیذ»: وہ شکار ہے جسے لاٹھی، پتھر اور ایسے ہتھیار سے مارا جائے جو دھار والے نہ ہوں، حدیث سے یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ جب شکار کے لیے تیر اور اسی جیسے دوسرے دھار دار ہتھیار کا استعمال ہو تو یہ شکار حلال ہے اور اگر چوڑان سے ہو تو حلال نہیں۔ قال الشيخ الألباني: **
|