الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الديات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: دیت و قصاص کے احکام و مسائل 3. باب مَا جَاءَ فِي الْمُوضِحَةِ باب: موضحہ (ہڈی کھل جانے والے زخم) کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «موضحہ» (ہڈی کھل جانے والے زخم) ۱؎ میں پانچ اونٹ ہیں“۔
۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اور اہل علم کے نزدیک اسی پر عمل ہے، سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول یہی ہے کہ «موضحہ» (ہڈی کھل جانے والے زخم) میں پانچ اونٹ ہیں۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الدیات 20 (4562)، سنن النسائی/القسامة 44 (4854)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2653) (تحفة الأشراف: 8680)، و مسند احمد (2/207) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «موضحہ» وہ زخم ہے جس سے ہڈی کھل جائے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (2655)
|