الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے احکامات اور فیصلے 40. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْغَرْسِ باب: درخت لگانے کی فضیلت۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان کوئی درخت لگاتا ہے یا فصل بوتا ہے اور اس میں سے انسان یا پرند یا چرند کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے“۔
۱- انس رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوایوب، جابر، ام مبشر اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحرث المزارعة 1 (2320)، والأدب 27 (6012)، صحیح مسلم/المساقاة 2 (البیوع 23) (1553)، (تحفة الأشراف: 1431)، و مسند احمد (3/147، 192، 229، 243) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: **، الصحيحة (7)
|