الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل 23. باب مَا جَاءَ فِيمَا يَقْرَأُ بِهِ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن فجر میں کون سی سورت پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تنزيل السجدةَ»، «هل أتى على الإنسان» پڑھتے تھے۔
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں سعد، ابن مسعود اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- سفیان ثوری، شعبہ اور کئی لوگوں نے بھی یہ حدیث مخول بن راشد سے روایت کی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 16 (879)، سنن ابی داود/ الصلاة 218 (1074)، سنن النسائی/الافتتاح 47 (957)، والجمعة 38 (1420)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 6 (821)، (تحفة الأشراف: 5613)، مسند احمد (1/226، 307، 316، 328، 334، 354) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (821)
|