جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْوَرِقِ چاندی کی زکوٰۃ کے متعلق ابواب کا مجموعہ 1595. (40) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ الزَّكَاةَ وَاجِبَةٌ عَلَى مَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ مِنَ الْوَرِقِ اس بات کا بیان کہ دو سو درہم سے زائد چاندی پر بھی زکوٰۃ واجب ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چالیس درہموں میں سے ایک درہم زکوٰۃ ادا کرو اور دو سو سے کم درہموں میں زکوٰۃ نہیں ہے پھر جب دو سو درہم ہو جائیں تو ان میں پانچ درہم زکوٰۃ ہے اور جو اس سے زائد ہو تو اس پر بھی اسی حساب سے (چالیسواں حصّہ) زکوٰۃ واجب ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|