الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الطَّلَاقِ کتاب: طلاق کے بیان میں 9. بَابُ ظِهَارِ الْعَبْدِ غلام کے ظہار کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے پوچھا غلام کے ظہار کا حال۔ تو انہوں نے کہا: آزاد کی طرح ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13186، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 24»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام پر بھی کفارہ لازم آتا ہے جیسے آزد پر۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام بھی ظہار میں دو مہینے روزے رکھے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غلام کے ظہار میں ایلاء شریک نہ ہوگا، کیونکہ غلام جب دو مہینے کے روزے رکھے گا ایلاء کی طلاق پہلے ہی پڑ جائے گی۔ تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 24»
|