الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الصَّلَاةِ کتاب: نماز کے بیان میں 13. بَابُ التَّشَهُّدِ فِي الصَّلَاةِ تشہد کا بیان
حضرت عبدالرحمٰن بن عبدالقاری نے سنا سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے اور وہ منبر پر تھے، سکھاتے تھے لوگوں کو تشہد، کہتے تھے کہو: «التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ الزَّاكِيَاتُ لِلّٰهِ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰهِ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 985، 986، 987، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2876، 2882، 2883، 2884، 2889، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1331، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3067، 3068، 3069، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3009، 3029، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1550، 1551، 1553، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3804، 3805، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 218، شركة الحروف نمبر: 190، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 53»
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشہد پڑھتے تھے اس طرح: «بِسْمِ اللّٰهِ التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ الصَّلَوَاتُ لِلّٰهِ الزَّاكِيَاتُ لِلّٰهِ السَّلاَمُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ شَهِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ» کہتے تھے یہ پہلی دو رکعتوں کے بعد مانگتے تھے بعد تشہد کے جو کچھ جی چاہتا تھا، پھر جب اخیر قعدہ کرتے اور اسی طرح پڑھتے مگر پہلے تشہد پڑھتے پھر دعا مانگتے جو چاہتے اور بعد تشہد کے جب سلام پھیرنے لگتے تو کہتے: «السَّلاَمُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ . السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ» داہنی طرف کہتے، پھر امام کے سلام کا جواب دیتے۔ پھر اگر کوئی بائیں طرف والا اُن کو سلام کرتا تو اس کو بھی جواب دیتے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 971، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2877، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3147، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3148، شركة الحروف نمبر: 191، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 54»
سیدہ بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتیں تشہد میں یہ الفاظ: «التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ الزَّاكِيَاتُ لِلّٰهِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ . السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ . السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ» ۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2885، 2886، 2887، 2888، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3010، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1555، شركة الحروف نمبر: 192، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 55»
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ، جب تشہد پڑھتیں تو یہ کہتیں: «التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ الزَّاكِيَاتُ لِلهِ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ» (پھر آخر میں کہ کہتیں:) «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2885، 2886، 2887، 2888، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3010، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1555، شركة الحروف نمبر: 193، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 56»
قال مالك: وهو الامر عندنا امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب زہری اور نافع مولیٰ ابن عمر سے پوچھا کہ ایک شخص امام کے ساتھ آکر شریک ہوا جب ایک رکعت ہو چکی تھی، اب وہ امام کے ساتھ تشہد پڑھے قعدہ اولیٰ اور قعدہ اخیر میں یا نہ پڑھے؟ کیونکہ اس کی تو ایک رکعت ہوئی قعدہ اولیٰ میں اور تین رکعات ہوئیں قعدہ اخیر میں؟ تو جواب دیا دونوں نے کہ ہاں تشہد پڑھے۔
امام کے ساتھ۔ امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8743، شركة الحروف نمبر: 194، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 56ق»
|