الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ عَمَّةِ حُصَيْنِ بْنِ مُحْصَنٍ رَحِمَهَا اللَّهُ تَعَالَى حصین بن محصن کی پھوپھی سے منقول روایات حدیث نمبر 358
358- حصین بن محصن اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عورت! کیا تم شادی شدہ ہو؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے شوہر سے غافل کیوں ہو؟“ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: میں اس کے حوالے سے صرف اسی کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہوں؟ جس سے میں عاجز آجاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو؟ وہ تمہاری جنت ہے اور وہ تمہاری جہنم ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه الحاكم في «مستدركه» ، برقم: 2785، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8913 والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 14823،والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 449، 450، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 528»
|