كتاب اللباس كتاب اللباس پتھر اور مٹی کو کپڑے پہنانے سے منع کیا
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی غزوہ پر تشریف لے گئے تو میں نے ایک کپڑا لیا اور اسے دروازے پر لٹکا دیا، جب آپ واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کپڑا دیکھا تو اسے کھینچ کر پھاڑ دیا، پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ حکم نہیں دیا کہ ہم پتھر اور مٹی کو کپڑا پہنائیں۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (5954) و مسلم (2107/87)» |