كتاب اللباس كتاب اللباس لاعلمی میں چادر نیچے لٹک جانے کا حکم
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر کے طور پر اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روزِ قیامت اللہ اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔ “ (یہ سن کر) ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے خیال رکھنے کے باوجود میر�� تہبند لٹک جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”آپ ان میں سے نہیں جو تکبر کے طور پر ایسا کرتے ہیں۔ “ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (3665)» |