كتاب الصوم كتاب الصوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی بھی مہینے کے پورے روزے نہیں رکھے
عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورا مہینہ روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کے بارے میں نہیں جانتی کہ آپ نے رمضان کے علاوہ کسی ماہ کے پورے روزے رکھے ہوں، اور ایسے بھی نہیں کہ آپ نے کسی ماہ میں کوئی روزہ نہ رکھا ہو بلکہ آپ ہر ماہ کچھ روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ آپ وفات پا گئے۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (173 / 1156)» |