كِتَاب الْكُسُوفِ سورج اور چاند گرہن کے احکام The Book of Prayer - Eclipses 4. باب ذِكْرِ مَنْ قَالَ إِنَّهُ رَكَعَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ: باب: نماز کسوف میں آٹھ رکوع اور چار سجدوں کا بیان۔ Chapter: Those Who Say That He Prayed With Eight Bowings And Four Prostrations اسماعیل ابن علیہ نے سفیان سے، انھوں نے حبیب بن ابی ثابت سے، انھوں نے طاوس سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: جب سورج کو گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سجدوں کے ساتھ آٹھ رکوع کیے۔اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کے مانند روایت کی گئی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب آفتاب کو گہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سجدوں کے ساتھ آٹھ رکوع کیے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
یحییٰ نے سفیان سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: ہمیں حبیب نے طاوس سے حدیث سنائی، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے کسوف (کے دوران) میں نماز پڑھائی، قراءت کی پھر رکوع کیا، پھر قرءات کی، پھر رکوع کیا، پھر قراءت کی۔پھر رکوع کیا۔پھر قراءت کی۔پھر رکوع کیا۔پھر سجدے کئے۔کہا: دوسری (رکعت) بھی اسی طرح تھی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کی نماز پڑھائی قرآت کی، پھر رکوع کیا، پھر قرآت کی پھر رکوع کیا، پھر قرائت کی پھر رکوع کیا، پھر قراءت کی پھر رکوع کیا، پھرقراءت کی پھرکوع کیا پھر سجدے کیے اور دوسری رکعت بھی اسی طرح پڑھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|