الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْحَيْضِ حیض کے احکام و مسائل 4. باب الْمَذْيِ: باب: مذی کا بیان۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی۔ میں نے شرم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے میں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں۔ میں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا: انہوں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ذکر کو دھو ڈالے اور وضو کرے۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے شرم آئی مذی کا مسئلہ پوچھتے ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بوجہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے۔ میں نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے کہا: انہوں نے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مذی نکلنے سے وضو لازم آتا ہے“ (غسل ضروری نہیں)۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو بھیجا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس۔ انہوں نے پوچھا: اگر کسی آدمی کی مذی نکلے تو وہ کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کر ڈال اور شرمگاہ دھو ڈال۔“
|