الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل |
صحيح مسلم
كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل The Book of Faith 76. باب فِي ذِكْرِ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى: باب: سدرۃ المنتہیٰ کا بیان۔ Chapter: About (The Lote-Tree of the Utmost Boundary)
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچے اور وہ چھٹے آسمان میں ہے، زمین سے جو چڑھتا ہے وہ یہیں آن کر ٹھہر جاتا ہے، پھر لے لیا جاتا ہے اور جو اوپر سے اترتا ہے وہ بھی یہیں ٹھہر جاتا ہے، پھر لے لیا جاتا ہے۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے «إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى» ”جب (سدرۃ المنتہیٰ) کو ڈھانپی تھیں وہ چیزیں جو ڈھانپتی تھیں۔“ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یعنی پتنگے سونے کے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں تین چیزیں دی گئیں ایک تو پانچ نمازیں، دوسری سورۂ بقرۂ کی اخیر آیتیں، تیسرے اللہ نے بخش دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے اس شخص کو جو شرک نہ کرے اللہ کے ساتھ۔ باقی تمام تباہ کرنے والے گناہوں کو۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذي في ((جامعه)) في تفسير القرآن، باب: ومن سورة النجم، وقال: هذا حديث حسن صحيح برقم (3276) والنسائي في ((المجتبي)) 226/1 في الصلاة، باب: فرض الصلاة وذكر اختلاف الناقلين في اسناد حديث انس بن مالك رضي الله عنه...... انظر ((التحفة)) برقم (9548)»
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.