الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل 23. باب بَيَانِ أَنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ: باب: دین خیرخواہی کا نام ہے۔
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دین خلوص اور خیرخواہی کا نام ہے۔“ ہم نے کہا: کس کی خیرخواہی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی اور اس کی کتاب کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور مسلمانوں کے حاکموں کی اور سب مسلمانوں کی۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه ابوداؤد فى ((سننه)) فى الادب، باب: فى النصيحة برقم (4944) والنسائي فى ((المجتبي من السنن)) 156/7-157 فى البيعة، باب: النصيحة للامام - انظر ((التحفة)) برقم (2053)»
ایک اور سند سے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں گزشتہ الفاظ کے ساتھ۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق (194)»
ایک اور سند سے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں گزشتہ حدیث کی طرح۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث قبل السابق (194)»
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے پر اور زکوٰۃ دینے پر اور ہر مسلمان کی خیرخواہی پر بیعت کی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الايمان، باب: قول النبى صلى الله عليه وسلم ((الدين النصيحة: لله ولرسوله ولائمة المسلمين......)) برقم (57) وفى ((المواقيت))، باب: البيعة على اقامة الصلاة برقم (501) وفي الزكاة، باب: البيعة على ايتاء الزكاة برقم (1336) - وفى ((البيوع)) باب: هل ببيع حاضر لباد بغير أجر وهل يعينه او ينصحه برقم (2049) وفى الشروط من باب: ما يجوز فى الشروط فى الاسلام، والاحكام والمبايعة برقم (2566) والترمذى فى ((جامعه)) فى ((البر والصلة))»
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر مسلمان کی خیرخواہی کے لیے بیعت کی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الايمان، باب: قول النبى صلى الله عليه وسلم ((الدين باب: ماجاء فى النصيحة)) وقال: حديث صحيح برقم (1925) انظر ((التحفة)) برقم (3226) النصيحة لله والرسوله...... برقم (58) وفى كتاب الشروط، باب: ما يجوز من الشروط فى الاسلام والاحكام والمبايعة برقم (2565) والنسائى فى ((المجتبى)) 140/7 فى البيعة، باب: البيعة على النصح لكل مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (3210)»
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی سن لینے اور مان لینے کی (یعنی جو حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے اس کو سنوں گا اور بجا لاوَں گا)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھلا دیا اتنا اور کہا کہ تو کہہ: ”جہاں تک مجھے قدرت ہے“۔ (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال شفقت تھی اپنی امت پر کہ شاید کوئی حکم دشوار ہو اور نہ ہو سکے تو بیعت میں خلل آئے اس لیے اتنا اور بڑھا دیا کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے) اور اس بات پر میں نے بیعت کی کہ ہر مسلمان کا خیر خواہ رہوں گا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحة)) فى الاحكام باب: كيف يبايع الامام الناس برقم (6778) والنسائي فى ((المجتبى)) 152/7 فى البيعة، باب البيعة فيما يستطيع الانسان برقم (4200) انظر ((التحفة)) برقم (3216)»
|