الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 610. بَابُ مَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ: تَعَالَ أُقَامِرْكَ جس نے اپنے ساتھی کو جوا کھیلنے کی دعوت دی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تم میں سے قسم اٹھائی اور قسم میں کہا: لات اور عزی کی قسم! اسے چاہیے کہ وہ لا الہ الا الله کا اعادہ کرے۔ جس نے اپنے ساتھی سے کہا: آؤ میں تیرے ساتھ جوا کھیلوں، اسے چاہیے کہ صدقہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاستئذان: 6301 و مسلم: 1647 و أبوداؤد: 3247 و الترمذي: 1545 و النسائي: 3775 و ابن ماجه: 2096»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|