الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 583. بَابُ لَا تُتْرَكُ النَّارُ فِي الْبَيْتِ حِينَ يَنَامُونَ رات کو سوتے وقت گھر میں آگ جلتی نہ چھوڑی جائے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ کو جلتا ہوا نہ چھوڑو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاستئذان: 6293 و مسلم: 2015 و أبوداؤد: 5246 و الترمذي: 1813 و ابن ماجه: 3769»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلاشبہ آگ دشمن ہے، لہٰذا اس سے بچو۔ چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھر میں آگ کا خاص خیال رکھتے، اور سونے سے پہلے اسے بجھا دیتے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: أخرجه أحمد: 5641 و القطيعي فى ”جزء الألف دينار“: 98 و أبوجعفر الرزاز فى جزء له: 197»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا
سيدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”تم اپنے گھروں میں (رات کے وقت) آگ کو جلتا ہوا نہ چھوڑو، کیونکہ وہ دشمن ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 5641 و أبوعوانه: 8170 و الحاكم: 317/4»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مدینہ طیبہ میں رات کو ایک گھر، اہلِ خانہ سمیت جل گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو تو اس کو بجھا دیا کرو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاستئذان: 6294 و مسلم: 2016 و ابن ماجه: 3770»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|