الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْجَارِ كتاب الجار 59. بَابُ الاَدْنَى فَالادْنَى مِنَ الْجِيرَانِ پڑوسیوں کی قرب اور بُعد کے اعتبار سے درجہ بندی کا بیان
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سے ہمسائے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”چالیس گھر سامنے، چالیس گھر پیچھے، چالیس گھر دائیں جانب اور چالیس گھر بائیں جانب (سب) پڑوی ہیں۔“
تخریج الحدیث: «حسن:»
قال الشيخ الألباني: حسن
علقمہ بن بجالہ نے کہا کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا ہے: (لینے دینے میں) قریب والے پڑوسی کو چھوڑ کر دور والے سے ابتدا نہ کی جائے، بلکہ دور والے کی بجائے پہلے قریبی سے (ہدبہ وغیرہ دینے میں) آغاز کیا جائے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 42/7 و المروزي فى البر و الصلة: 216»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|