الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ كتاب صلة الرحم 28. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمْرِ صلہ رحمی سے عمر بڑھنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی ہو اور عمر میں اضافہ ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5986، 2067 و مسلم: 2557 و أبوداؤد: 1693»
قال الشيخ الألباني: صحیح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے یہ پسند ہو کہ اس کے رزق میں فراوانی کی جائے اور اس آثار قدم میں تاخیر ہو، یعنی عمر دراز ہو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5985، صحيح أبى داؤد: 1486»
قال الشيخ الألباني: صحیح
|