مسند الحميدي
مسند الحمیدی کتاب مختصر تعارف:
مسند حمیدی امام حمیدی کی شہرہ آفاق حدیث کی کتاب ہے۔ اس میں 1360 حدیثیں ہیں، بیشتر مرفوع ہیں، صحابہ و تابعین کے کچھ آثار بھی منقول ہیں، پہلی حدیث ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ یہ تصنیف روایت اور راویوں کا ذکر کرنے والی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں بیان کی گئی احادیث میں سے امام بخاری نے 96 اور امام مسلم نے 152 حدیثیں لیں ہیں امام حمیدی نےاس کتاب کی ابتدا مسانيد عشرة مبشرہ، پھرمہاجرين، پھر انصار پہلے مرد اور بعد میں عورتوں کا ذکر کیا ہے۔ زیر نظر کتابمسند حمیدی مترجم کتب احادیث کے معروف مترجم وناشر انصار السنہ، لاہور کی مطبوعہ ہے یہ ترجمہ مولانا محمد احمد دلپذیر حفظہ اللہ نےکیا ہے اور مفید علمی حواشی کا کام مولانا ابن بشیر حسینوی نےاحادیث کی بڑے عالمانہ اور محققانہ انداز میں انجام دیا ہے جس میں انہوں نے محدثین کرام، شارحین حدیث اور علم کے وضاحتی بیانات سے مدد لی ہے، احادیث کی علمی تحقیقی وتخریج کا کام جناب نصیر احمد کاشف نے بڑی دقیق نظر سےانجام دیا ہے۔ نیز انہوں نے قارئین کی سہولت کے لیے احادیث کے شروع میں مناسب عناوین آویزاں کے کر دئیے ہیں اور ابتدا میں امام حمیدی رحمہ اللہ کے حالات زندگی پر ایک تفصیلی شذرہ قلم بند کر دیا ہے جس سے ان کے زہد و ورع اور حدیث کے لیے وقیع خدمات کا علم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجم و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(م۔ا)


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.