سنن ابن ماجه
تعداد حدیث وکتب و ابواب سنن ابن ماجہ:
حافظ ابن کثیر نے کہا:
''سنن ابن ماجہ میں بتیس کتابیں، پندرہ سو ابواب، اور چار ہزار احادیث ہیں اور اس کی تھوڑی سی روایات کے علاوہ سب کی سب معتبر اور قابل اعتبار ہیں '' (البدایۃ والنہایۃ: تذکرہ امام ابن ماجہ)۔
مجدد ملت امام العلام سید صدیق حسن حسین قنوجی بھوپالی نے اپنی کتاب ''مسک الختام شرح فارسی بلوغ المرام'' کے مقدمہ اور اپنی دوسر ی کتاب ''الحطۃ فی بیان الصحاح الستۃ'' وغیرہ میں بھی سنن ابن ماجہ اور اس کے مصنف امام ابن ماجہ کی بابت اچھی تفاصیل سپرد قلم کی ہیں، اس کی عظمت کا اندازہ صرف اس بابت سے بھی ہوتا ہے کہ ہندوستان میں سلفی درسگاہوں کے علاوہ دوسری درسگاہوں میں بھی سنن ابن ماجہ کا درس ہوتا ہے، اس دور زوال علوم میں یہ بھی بسا غنیمت ہے۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.