سنن ابی داود کے نئے ایڈیشن:
: اس وقت عالم اسلام میںسنن کے بہت سارے نسخے رائج ہیں، جن میں شروح ابی داود کے علاوہ متداول اور نئے ایڈیشنوں میں مندرجہ ذیل نسخے مروج ہیں:
1- تحقیق محی الدین عبدالحمید،
2- تحقیق عزت عبید الدعاس، 3- تحقیق دار السلام ریاض، 4
-تحقیق محمد عوامۃ،
5- تحقیق شیخ مشہور حسن سلمان جس میں البانی صاحب کی ”تصحیحات وتضعیفات“ کو اصل سنن کی احادیث کے ساتھ دے دیا گیا ہے، اور یہ دار المعارف ریاض سے حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔
احادیث سنن کی تعداد: اس مجموعہ کی ترتیب وتالیف کا کام امام صاحب نے اپنی بغداد کی آمد یعنی 220ھ سے پہلے شروع کردیا تھا، اور اسے پانچ لاکھ احادیث کے ذخیرہ سے منتخب کیا، اس کے بعد اسے اجزاء، کتب اور ابواب میں تقسیم کیا۔
کتاب السنن میں امام ابوداود کے قول کے مطابق (4800) یا اس کے لگ بھگ احادیث ہیں، اور ان احادیث کو (35) کتابوں کے فقہی ابواب میں تقسیم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مطبوعہ نسخوں میں احادیث کی تعداد طرق حدیث کے مستقل نمبرات کی وجہ سے مذکورہ تعداد سے زیادہ ہے۔