سنن ابي داود
سنن ابوداود کے متعدد نسخے بلاد عربیہ:
1- 1280 ؁ ھ میں شیخ نصر الہورینی نے دو حصوں میں مطبعہ کاسٹیلیا، مصر سے شائع کیا۔
2- 1371 ؁ھ میں مصطفی بابی حلبی نے دو حصوں میں شائع کیا، واضح رہے کہ محققین نے عون ا لمعبود سے استفادہ کیا، اور اسے سب سے صحیح اور معتمد نسخہ قرار دیا۔
3- شیخ محمد حامد الفقی نے 1950؁ء مختصر سنن ابی داود للمنذری مع تہذیب السنن لابن القیم کو شائع کیا۔
4- شیخ محمد محی الدین بن عبدالحمیدنے اپنی تحقیق سے چار حصوں میں 1354؁ ھ میں مصر سے شائع کیا۔
5- 1394؁ ھ میں عزت عبید الدعاس، اور عادل السید نے شام سے پانچ حصوں میں شائع کیا، واضح رہے کہ اس ایڈیشن کے محققین نے لکھنو کے 1895؁ ء میں طبع شدہ نسخے سے فائد اٹھایا ہے۔
فی زماننا بلاد عربیہ سے اسلامی مراجع ومصادر کی اشاعت کا کام بڑی اہمیت اختیار کرگیاہے، اس کے مقابلہ میں برصغیر میں اسلامی ثقافت اور عربی زبان وادب کے مراجع ومصادر کی اشاعت میں اب وہ زور نہیں جس کے لئے یہ علاقہ 13 ویں اور 14 ویں صدی میں مشہور تھا، فالله المستعان وإليه المشتكى!۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.